🗓️
لاہور (سچ خبریں) ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے وار تیزی سے جاری ہیں، کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 42 ہزار 243 ہو گئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے مزید 42 افراد جان کی بازی ہار گئے مثبت کیسز کی شرح 9.75 فیصد پر پہنچ گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 5 ہزار 830 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 42 ہزار 243 ہو گئی۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 59 ہزار 786 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 9.75 فیصد پر پہنچ گئی۔
سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 46 ہزار 141، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 97 ہزار 937، پنجاب میں 4 لاکھ 83 ہزار 779، اسلام آباد میں ایک لاکھ 29 ہزار 758، بلوچستان میں 34 ہزار 557، آزاد کشمیر میں 39 ہزار 323اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 768 ہو گئی ہے۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 201 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 849، خیبر پختونخوا 6 ہزار 23، اسلام آباد 982، گلگت بلتستان 189، بلوچستان میں 368 اور آزاد کشمیر میں 760 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے کیسز میں ایک مرتبہ پھر سے اضافہ ہو رہا ہے جس نے عوام اور حکومت کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر حکومت نے ایک مرتبہ پھر سے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کئی تعلیمی ادارے بھی بند کر دئے گئے ہیں تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد مل سکے۔
مشہور خبریں۔
حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر مولانا فضل الرحمٰن کا بیان
🗓️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: جمعیت علمائے اسلام کے صدر مولانا فضل الرحمٰن نے حماس
جولائی
صیہونی آبادکاروں کا حضرت یوسف کے مقبرے پر حملہ
🗓️ 6 جولائی 2021سچ خبریں:صیہونی آبادکاروں نے آج منگل کو ایک معاندانہ اقدام کرتے ہوئے
جولائی
شام کے بارے میں نیتن یاہو کی انٹیلی جنس حکام کے ساتھ میٹنگ میں کیا ہوا ؟
🗓️ 30 نومبر 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے اعلان کیا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن
نومبر
جو بائیڈن کے بیٹے کو 17 سال کی قید کا سامنا
🗓️ 9 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن پر کیلیفورنیا کے
دسمبر
غزہ سے اب تک صیہونیوں کو کیا ملا ہے؟
🗓️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان میں حماس کے نمائندے اسامہ حمدان نے دشمن کی
اکتوبر
شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ، فوجی جوان شہید
🗓️ 1 دسمبر 2022شمالی وزیرستان:(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی
دسمبر
اسرائیل سے تعلقات کو معمول پر لانا ضروری تھا!: سوڈانی عبوری حکومتی کونسل کے سربراہ
🗓️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں:سوڈان کی عبوری حکومتی کونسل کے سربراہ نے صیہونی حکومت کے
دسمبر
افریقہ میں داعشی حملوں کا ماسٹر مائنڈ ہلاک
🗓️ 20 اگست 2022سچ خبریں:نیوز ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ نائجیریا کی فوج کے
اگست