?️
لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کورونا کی صورتحال کے پیش نظر پنجاب بھر کے سرکاری اور نجی اسکولز چھ روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبہ بھر میں تمام سرکاری و نجی اسکولز 6 ستمبر تا 11 ستمبر بند ہوں گے۔ اسکولز بند کرنے کے فیصلے سے متعلق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں آگاہ کیا۔
انہوں نے ٹویٹر پیغام میں اپیل کی کہ برائے مہربانی گھروں میں رہیں اور اپنے آپ کو محفوظ بنائیں۔ صوبائی وزیر تعلیم نے عوام سے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی اپیل بھی کی۔
یاد رہے کہ گذشتہ ماہ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی تھی۔
گرلز اسکول صبح ساڑھے سات بجے لگیں گے اور چھٹی ساڑھے بارہ بجے ہوں گی۔جمعہ کے روز گرلز اسکول کو 11.45 اور بوائز کو 12 بجے چھٹی ہو گی۔دوسری شفٹ سکول دوپہر 2 بجے لگیں گے اور چھٹی 5 بجے ہو گی۔ مذکورہ اوقات کار پر عمل درآمد 15 اکتوبر تک جاری رہے گا۔
جبکہ قبل ازیں صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کے عملے کو ویکسی نیشن کے لیے ڈیڈ لائن دی تھی ۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کورونا وائرس کے ہزاروں نئے کیسز بھی رپورٹ ہو رہے ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے 57 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 26 ہزار 35 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 71 ہزار 578 ہوگئی۔ صوبے بھر کے اسکولز بند کرنے کا فیصلہ بھی کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر ہی کیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ نے اقوام متحدہ میں اپنا حقیقی چہرہ دکھا دیا:ایران
?️ 17 دسمبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب نے کہا کہ امریکہ نے
دسمبر
پاکستان کو کورونا وائرس کے بدترین اثرات سے محفوظ رکھنے میں کامیاب رہے:وزیر اعظم
?️ 8 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان کا عالمی وباء کورونا
اگست
امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے پر فرانس اور جرمنی کے درمیان اختلافات بڑھتے جا رہے ہیں
?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: ایک مغربی میڈیا آؤٹ لیٹ نے اپنے ایک مضمون میں
جولائی
یورپ نے روس کے خوف سے امریکہ سے دوگنے ہتھیار خریدے
?️ 2 جنوری 2023سچ خبریں:مغربی ذرائع ابلاغ نے ماسکو کے ساتھ مذاکرات کا موقع ضائع
جنوری
لبنان سے اسرائیل کے انخلاء کو حزب اللہ کے ہتھیاروں سے جوڑنا ایک سراب سے زیادہ کچھ نہیں
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ میں فریڈم اینڈ ڈویلپمنٹ دھڑے کے ایک رکن
مئی
یحییٰ السنوارکی شہادت کے بارے میں صیہونی انٹیلی جنس اداروں کے جھوٹ؛صہیونی میڈیا کی زبانی
?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: حماس کے رہنما یحییٰ السنوار کی شہادت کے بارے میں
اکتوبر
پنجاب وزیر اعلیٰ کا صوبے میں مزید نئے کالج بنانے کا اعلان
?️ 26 ستمبر 2021لاہور( سچ خبریں) پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدارصوبے میں مزید
ستمبر
اس وقت شام کے ساتھ ترکی کی مفاہمت کا کیا مقصد ہے؟
?️ 21 اگست 2022سچ خبریں: ترکی کی خارجہ پالیسی میں ایک سال پہلے سے
اگست