🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا کے تیزی سے پھیلاؤ، کیسزاور اموات میں اضافہ کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے 4سے12ستمبرتک اضافی پابندیاں عائد کردیں ہیں بیماری کے زیادہ پھیلاؤ والے اضلاع میں انٹرسٹی ٹرانسپورٹ، ان ڈور، آؤٹ ڈور تمام تقریبات پرپابندی ہوگی۔ زیادہ بیماری والےاضلاع میں تعلیمی شعبےکی بندش بھی شامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کووفاقی وزیر اسدعمر کی قیادت میں این سی او سی نے کورونا صورتحال پر بریفنگ دی ، اس موقع پر شرکا نے پنجاب ،کے پی ،اسلام آبادکے منتخب اضلاع کے لیےاین پی آئیز کا جائزہ بھی لیا۔
این سی اوسی نے بتایا کہ منتخب اضلاع میں 4سے12ستمبرتک اضافی این پی آئیز نافذ ہونگی ، فیصلہ بیماری کے پھیلاؤ کوکم کرنے کے لیے کیا گیا ہے ، زیادہ بیماری والےاضلاع میں تعلیمی شعبےکی بندش ہوگی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ بیماری کے زیادہ پھیلاؤ والے اضلاع میں انٹرسٹی ٹرانسپورٹ ، ان ڈور، آؤٹ ڈور تمام تقریبات پرپابندی عائد ہوگی تاہم شادی کی تقریبات صرف آؤٹ ڈوراور 300افراد تک تعداد سے مشروط ہے۔
وباسےزیادہ متاثرہ علاقوں میں انڈورجم پرپابندی ہے ، پابندیوں کا اطلاق سرگودھا ، خوشاب،میانوالی ،رحیم یار خان ، خانیوال ، فیصل آباد،بھکر، گجرات ، گوجرانوالہ ، ملتان ،بہاولپور، لاہور ، راولپنڈی ، سیالکوٹ ، شیخوپورہ ، ہری پور، مالاکنڈ ، مانسہرہ ، صوابی ،ڈی آئی خان ، سوات، ایبٹ آباد ، پشاورمیں ہوگا۔
مشہور خبریں۔
پنجاب کے غیرب خاندانوں کے لئے وزیر اعظم کا اہم اعلان
🗓️ 14 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کسی بھی
دسمبر
جاسوسی کے الزام میں صفائی کرنے والے کو 3 سال کی سزا
🗓️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں: اسرائیلی وزیر جنگ بینی گانٹز کے گھر کی
ستمبر
کیا اسرائیل میں فوجی بغاوت ہونے والی ہے؛خود صیہونی کیا کہتے ہیں؟
🗓️ 26 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے نیشنل سکورٹی انسٹی ٹیوٹ کے سینئر محقق
جولائی
اسرائیل مزاحمتی تحریک کے محاصرے میں
🗓️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: نیتن یاہو اور اس کے اتحادیوں نے اسرائیل کے تمام
ستمبر
اسرائیل کے ساتھ بات چیت غزہ میں جنگ روکنے سے پہلے نہیں ہوگی: سعودی
🗓️ 20 فروری 2024سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے ایک تقریر
فروری
پابندیاں لگانے میں امریکی رویہ غیر متوقع ہے: ماسکو
🗓️ 2 فروری 2022سچ خبریں: کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ
فروری
صیہونیوں کی طرف سے لبنان میں جنگ بندی کی تجویز
🗓️ 31 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی میڈیا لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان عنقریب جنگ
اکتوبر
مریم نواز کو سیاست تک ہی محدود رہنا چاہیے
🗓️ 14 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہبازگل نے مریم
اکتوبر