?️
لاہور (سچ خبریں) کورونا وائرس کے وار جاری جاری ہیں، ملک میں مزید 38 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔ چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح سات اعشاریہ چار پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی۔ جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 516 ہوگئی۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 252 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا وائرس سے 38 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 516 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 63 ہزار 111 ہوگئی۔ سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 52 ہزار 262، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 3 ہزار 110، پنجاب میں 4 لاکھ 89 ہزار 655، اسلام آباد میں ایک لاکھ 31 ہزار 628، بلوچستان میں 34 ہزار 819، آزاد کشمیر میں 40 ہزار 741اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 896 ہو گئی ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 38 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 516 ہوگئی۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 252 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 905، خیبر پختونخوا 6 ہزار 053، اسلام آباد 988، گلگت بلتستان 189، بلوچستان میں 368 اور آزاد کشمیر میں 761 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
خیال رہے کہ ملک بھرمیں کورونا کے پھیلاؤ نے پھر سے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے ، جس کے پیش نظر گذشتہ روز ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ( ڈریپ ) نے کورونا ٹیسٹنگ کٹ کی عوام کو دستیابی سے متعلق فیصلہ کیا اور شہریوں کو گھروں میں ہی کورونا ٹیسٹ کے لیے اوور دی کاؤنٹر کٹ فروخت کی اجازت دے دی۔
جس کے تحت میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیز پر اب کورونا ٹیسٹ کٹ دستیاب ہو گی اور شہری گھر پر ہی خود کورونا ٹیسٹ کرسکیں گے ، اس ضمن میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ۔ جبکہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر مختلف شہروں میں تعلیمی ادارے بھی بند کر دئے گئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
پیپلزپارٹی نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے مواخذے کا مطالبہ کیا
?️ 21 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سینیٹ میں اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے
فروری
25 سال سے بغیر کسی جرم کے سعودی جیل میں موجود نوجوان کی کہانی
?️ 2 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی عرب کے ایک نوجوان مصطفی معلم پراس وقت ایک جرم
دسمبر
وزیراعلی سندھ کی ایرانی قونصل خانے آمد، ایرانی قیادت کی شہادت پر اظہارِ تعزیت
?️ 4 مارچ 2026کراچی (سچ خبریں) کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ایرانی قونصل
مارچ
ایلون مسک امریکی حکومت کے لیے سیکریٹری آف اسٹیٹ منتخب
?️ 13 نومبر 2024سچ خبریں: امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے
نومبر
صہیونیوں میں خانہ جنگی کا امکان
?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:ایک اسرائیلی نیٹ ورک کے سروے کے مطابق 58 فیصد اسرائیلیوں
مارچ
شہناز گِل کا بھی لتا کے انتقال پر دکھ کا اظہار
?️ 7 فروری 2022ممبئی ( سچ خبریں ) بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس
فروری
سدھارتھ شکلا کا نام ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ
?️ 2 اکتوبر 2021ممبئی (سچ خبریں)سدھارتھ شکلا کی موت کو ایک ماہ ہوگیا ہے وہ
اکتوبر
غزہ زمین پر جہنم بن چکا ہے: ریڈ کراس
?️ 12 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں ایک شدید اور بے مثال انسانی بحران
اپریل