🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 211 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 54 ہزار 743 ہو چکی ہے۔ 1 ہزار 941 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے اور 9 لاکھ 291 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 901 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 23 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 1 ہزار 347 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 02 فیصد رہی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 44 ہزار 544 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 44 لاکھ 16 ہزار 394 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 90 ہزار 577 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 47 لاکھ 93 ہزار 793 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہے، یہاں اب تک 3 لاکھ 45 ہزار 796 کورونا کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 721 ہو چکی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 35 ہزار 555 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 5 ہزار 410 ہو گئیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 37 ہزار 628 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 4 ہزار 304 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 82 ہزار 565 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 776 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 27 ہزار 3 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 307 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 20 ہزار 212 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 582 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 984 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 111 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
امریکہ اسرائیل کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہا ہے: صیہونی عہدہ دار
🗓️ 27 نومبر 2021سچ خبریں:صیہونی عہدیدار نے کہا کہ امریکہ بعض اسلامی ممالک بالخصوص سعودی
نومبر
تحریک لبیک پاکستان کو ایک اور جھٹکا لگا
🗓️ 16 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزارت داخلہ نے پنجاب سمیت تمام صوبائی حکومتوں کو
اپریل
اسرائیل کا مقصد شام کو عدم استحکام کا شکار کرنا ہے:حزب اللہ
🗓️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں:حزب اللہ نے شام پر اسرائیلی حکومت کے حملوں پر ردعمل
دسمبر
شہباز شریف، مریم ، نوازشریف کے کیس کو طول دے رہے ہیں: شہزاد اکبر
🗓️ 19 اکتوبر 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے
اکتوبر
صہیونی دشمن کی جیلوں میں غزہ کے بہادر ڈاکٹر کی پہلی تصویر
🗓️ 21 فروری 2025سچ خبریں: گزشتہ شب پہلی بار صہیونی میڈیا نے اس حکومت کی جیلوں
فروری
امریکی اقلیتیں اور سیاہ فام منصوبہ بند نسل پرستی کا شکار
🗓️ 8 جنوری 2022سچ خبریں:امریکی معاشرے میں نسلی اقلیتوں بالخصوص سیاہ فاموں کے ساتھ کئی
جنوری
اسموگ کے پیش نظر پنجاب کے مختلف اضلاع میں عائد پابندیوں میں توسیع
🗓️ 18 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) پنجاب میں اسموگ کے پیش نظر 18 اضلاع میں
نومبر
پاکستان اور جاپان نے اہم معاہدے پر اتفاق کیا ہے
🗓️ 28 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) جاپان نے کورونا وائرس کے ان مشکل حالات میں
اپریل