🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں)ملک بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے ، تاہم اچھی بات یہ ہے کہ جتنے مریض ہسپتالوں میں آر ہے ہیں اس سے کہیں زیادہ صحتیاب ہو کر واپس اپنے گھروں جاتے ہیں ،پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے کیسز میں اچانک کمی دیکھنے میں آئی، 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 4.96 فیصد ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 74 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 20 ہزار 251 ہوگئی۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 3 ہزار 84 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 552 ہوچکی ہے۔ملک میں صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 17 ہزار 681 ہوچکی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 62 ہزار 61 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 27 لاکھ 79 ہزار 296 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 4.96 فیصد ہوگئی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کورونا وائرس کے 4 ہزار 392 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔
مشہور خبریں۔
آزادی کی حدیں بھی ہم طے کریں گے، ٹویٹر نے سیکڑوں اکاؤنٹ بند کر دیے
🗓️ 24 فروری 2021سچ خبریں:امریکی کمپنی ٹویٹر نے اعلان کیا ہے کہ ایف بی آئی
فروری
شام کے شہر حمص پر صیہونی فضائی حملہ؛ 2 شہید ، 7 زخمی
🗓️ 24 نومبر 2021سچ خبریں:شامی ذرائع ابلاغ نے بدھ کی صبح اطلاع دی ہے کہ
نومبر
افراط زر میں اگلے سال تک کوئی بہتری نہیں آنے والی:امریکی محکمہ خزانہ
🗓️ 25 اکتوبر 2021سچ خبریں:امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے اتوار کی رات پیش گوئی
اکتوبر
امریکہ میں یمنی پانیوں کے نزدیک ہونے کی ہمت ہے؟
🗓️ 10 اگست 2023سچ خبریں: یمنی ساحلی دفاعی فورس کے کمانڈر نے امریکہ کو خبردار
اگست
شام میں انسانی تباہی کا ذمہ دار کون
🗓️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں شام کے مندوب کا کہنا ہے کہ مغربی
جولائی
مسئلہ کشمیر کو حل کیئے بغیر کسی قسم کے مذاکرات بے سود ہیں: محبوبہ مفتی
🗓️ 3 اپریل 2021سرینگر(سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ اور پی ڈی پی صدر
اپریل
ہم یمنیوں کےخلاف سعودی عرب کی مدد کرنے کے تیار ہیں:امریکہ
🗓️ 1 مارچ 2021سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے یمن کی فوج اور عوامی
مارچ
مسجد اقصیٰ پر چھوٹے سے چھوٹے حملے کی بھاری قیمت چکانی پڑسکتی ہے
🗓️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:بیت المقدس میں تحریک حماس کے ترجمان محمد حمادیہ نے اس
مارچ