?️
اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا وائرس روزانہ سیکڑوں افراد کی جانیں لے رہا ہے ، ملکی صورتحال خطرناک ہے حکام بھی اپنے بیانات میں تشویش کا اظہار کر رہے ہیں تاہم ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 137 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار 243 ہوگئی۔
کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 137 مریض انتقال کرگئے جب کہ 5 ہزار 445 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 66 ہزار 882 ہوگئی۔ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 83 ہزار 298 ہے۔ اب تک 6 لاکھ 67 ہزار 131 مریض صحت یاب ہوچکے۔
کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ پنجاب میں رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 73 ہزار 566 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 45 ہزار 491 ہے۔ صوبے میں 7 ہزار 561 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 20 ہزار 514 مریض صحت یاب ہوئے۔
سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 73 ہزار 466 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 232 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 556 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 60 ہزار 678 مریض صحت یاب ہوئے۔خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 7 ہزار 309 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 13 ہزار 591 ہے۔ صوبے میں 2 ہزار 920 اموات اور 90 ہزار 798 مریض صحت یاب ہوئے۔
اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 70 ہزار 609 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 12 ہزار 648 ہے۔ اسلام آباد میں 645 اموات ہوچکیں۔ 57 ہزار 316 مریض صحت یاب ہوئے۔بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 21 ہزار جب کہ فعال کیسز کی 963 ہے۔ صوبے میں 225 اموات ہوچکیں۔ 19 ہزار 812 مریض صحت یاب ہوئے۔
آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 15 ہزار 741 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 2 ہزار 276 ہے۔ آزاد کشمیر میں 442 اموات ہوچکیں۔ 13 ہزار 23 مریض صحت یاب ہوئے۔گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 191 جب کہ فعال کیسز 97 ہے۔ گلگت بلتستان میں 104 اموات ہوچکیں۔ 4 ہزار 990 مریض صحت یاب ہوئے۔
مشہور خبریں۔
مغربی کنارے سے صیہونیوں کو کیا ملنے والا ہے؟
?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں: حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ نے بدھ کی
نومبر
لاس اینجلس میں لگی آگ
?️ 11 جنوری 2025سچ خبریں: منگل کو لاس اینجلس کے مختلف علاقوں میں آگ لگنا
جنوری
آصف زرداری سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات، سندھ میں بلدیاتی انتخابات پر تبادلہ خیال
?️ 29 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کی ایم کیو ایم پاکستان کے وفد
نومبر
حکومت کا نیب ترمیمی آرڈیننس غیر قانونی قرار دینے کے خلاف اپیل کا فیصلہ
?️ 13 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کو
اکتوبر
حکومت مطیع اللہ جان کے کیس میں کچھ نہیں کرتی تو ایسا حکم دیں گے جو پسند نہیں آئے گا، عدالت
?️ 2 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایف آئی
اپریل
پنجاب کی صورتِ حال پرامن، کسی کو مذہبی منافرت پھیلانے کی اجازت نہیں۔ گورنر
?️ 6 جولائی 2025راولپنڈی (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ
جولائی
ائرپورٹ کے بغیر ہی تل ابیب سے مکہ اڑان کی باتیں
?️ 21 مارچ 2021سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپنی انتخاباتی مہم کہا
مارچ
صیہونی ہنگامہ آرائی اور ایرانیوں کی ذہانت: ترک تجزیہ نگار
?️ 18 اپریل 2024سچ خبریں: ترکی کے امور اور مغربی ایشیائی مسائل کے مبصر نے
اپریل