?️
اسلام آباد (سچ خبریں) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کورونا سے متعلق اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ پانچ بڑی لہروں کے بعد کورونا وائرس کی کوئی بڑی لہر آنے کے امکانات بہت کم ہیں۔ تاہم دنیا سے کورونا وائرس ختم نہیں ہوا، اس کی چھوٹی چھوٹی ’ویولیٹس‘ لہریں سامنے آتی رہیں گی۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کورونا وائرس کے کسی نئے طاقتور ویرینٹ کے سامنے آنے کے امکانات بھی کافی حد تک معدوم ہو چکے ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا وائرس کی پانچویں لہر نیچے آگئی، اب اس طرح کی صورتحال پیدا ہونے کے امکانات انتہائی کم ہو چکے ہیں لیکن دنیا سے کورونا وائرس ختم نہیں ہوا، اس کی چھوٹی چھوٹی ’ویولیٹس‘ لہریں سامنے آتی رہیں گی۔
اُنہوں نے کہا کہ جنہیں اب تک ویکسین یا کورونا وائرس کی بیماری نہیں لگی وہ اس کا شکار ہو سکتے ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے خلاف ابھی تک ہرڈ امیونٹی یا پاپولیشن لیول قوت مدافعت حاصل نہیں ہوئی۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے بیشتر پابندیاں ہٹا لی گئی ہیں لیکن احتیاطی تدابیر جاری رکھنا ہوگی۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں بچے روٹی کے ایک نوالے کی حسرت میں دم توڑ رہے ہیں
?️ 24 جولائی 2025غزہ میں بچے روٹی کے ایک نوالے کی حسرت میں دم توڑ
جولائی
صدر مملکت نے اہم بل پر دستخط کر دئے
?️ 21 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد سینئر
جولائی
چینی ترقیاتی بینک سے 70 کروڑ ڈالر پاکستان کو موصول
?️ 25 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چین کے ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کو
فروری
ہم روس اور چین کے ساتھ جنگ کے دہانے پر ہیں:ہنری کسنجر
?️ 15 اگست 2022سچ خبریں:امریکی خارجہ پالیسی کے شعبے کے ایک سینئر اسٹریٹجسٹ کا کہنا
اگست
وزیراعظم عمران خان کی حکمت عملی سے معاملے کو بہتر انداز سے سلجھایا گیا
?️ 3 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے
نومبر
حکومت جانے کے ساتھ سینیٹ میں بھی بڑی تبدیلی رونما ہونے جارہی ہے
?️ 10 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاق سے تحریک انصاف کی حکومت جانے کے بعد اب
اپریل
سعودی عرب میں مزید سات افراد کو پھانسی
?️ 28 فروری 2024سچ خبریں:سعودی عرب نے دہشت گرد تنظیموں کی تشکیل اور مالی معاونت
فروری
سینیٹ قائمہ کمیٹی نے ’نیکروفیلیا کو جرم قرار دینے کیلئے قوانین کی منظوری دیدی
?️ 11 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے نیکروفیلیا کو
ستمبر