کورونا سے ایک روز میں مزید 68 افراد کا انتقال

کورونا سے ایک روز میں مزید 68 افراد کا انتقال

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں اگرچہ کورونا واائرس کی شرح میں بعض علاقوں میں کمی آئی ہے تاہم کورونا کی چوتھی لہر میں کیسز اور اموات کا سلسلہ جاری ہے، ایک دن میں مزید 68 افراد کا انتقال ہوگیا  اور 3 ہزار کے قریب کیسز سامنے آئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ18 ہزار749ہوگئی

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں جاری کورونا وبا کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں24گھنٹےمیں کورونامیں مبتلامزید68مریض جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 27 ہزار72 ہوگئی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ24گھنٹے کے دوران 57ہزار626کوروناٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 2ہزار928 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، اس دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح5.08 فیصد رہی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ18 ہزار749ہوگئی۔

صوبوں میں کیسز کے حوالے سے اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 48 ہزار 658، پنجاب میں 4 لاکھ 19 ہزار423 ، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 70 ہزار 391 اور بلوچستان میں 32 ہزار707 ہوگئی ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 3 ہزار720 ، آزاد کشمیر میں 33 ہزار 628 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 222 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

مشہور خبریں۔

لبنان پر اسرائیلی حملے ناقابل قبول ہیں: جرمن وزیر خارجہ

?️ 31 اکتوبر 2025سچ خبریں: بیروت میں جرمن ہمقتد یوہان وڈی فول سے ملاقات کے دوران،

مسیحی برادری حضرت عیسیٰ کی جائے پیدائش پر قتل و غارت بند کرانے کیلئے کام کرے، وزیراعظم

?️ 25 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج

ایران عرب اور اسلامی امت کا اصل حصہ ہے: اسماعیل رضوان

?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں:  اسماعیل رضوان نے ایک انٹرویو میں امریکہ اور صیہونی حکومت

پنجاب میں 5 ہزار نئے پٹواریوں کو بھرتی کیا جائے گا

?️ 22 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر ریوینیو پنجاب ملک محمد انور نے کہا ہے

کیا اسد خاندان جلاوطن حکومت بنائے گا؟

?️ 18 فروری 2025 سچ خبریں:بشار الاسد کے بیٹے کی سوشل میڈیا سرگرمیوں اور مخالفین

رفح کے خلاف صیہونی جارحیت کے مخالفین

?️ 13 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی سیاسی اور عسکری تجزیہ کاروں نے انکشاف کیا ہے

بنوں میں ایف سی لائن پر خودکش حملہ، آپریشن میں 4 دہشت گرد مارے گئے، 5 اہلکار زخمی

?️ 2 ستمبر 2025بنوں: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں دہشتگردوں نے ایف سی

جمہوریت اور انسانی حقوق کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے:چین

?️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں چینی وزیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے