?️
لاہور(سچ خبریں)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب میں کورونا وائرس کے پیش نظر اور خصوصاً عید کی تعطیلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایس اوپیز پر سختی سےعملدرآمد کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ایس اوپیز پر عملدرآمد سے کورونا سے بچاؤممکن ہے۔جتنی احتیاط کریں گے اتنا ہی شہری محفوظ رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کورونا صورتحال کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کوروناپھیلاؤ روکنےکیلئےعوام کاتعاون اہمیت کاحامل ہے ، عوام ایس او پیز کی مسلسل پابندی کریں، سماجی فاصلے برقرار رکھنے میں ہی عافیت ہے۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عید تعطیلات پرایس اوپیزکی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی ، احتیاط کا دامن تھام کر کورونا کے ساتھ جینا سیکھنا ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ایس اوپیزپرسختی سےعملدرآمدکرانےکاحکم دیتے ہوئے کہا احتیاط کرنے ہی میں سلامتی اور تحفظ ہے، انتظامی اقدامات کے ذریعے ایس او پیز یقینی بنائےجائیں گے، سب ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اقدامات اور گائیڈ لائنز پر ہر صورت عملدرآمد کرائیں، حکومت کےاقدامات پر عملدرآمد میں کوتاہی کی گنجائش نہیں، ایس اوپیز پر عملدرآمد سے کوروناسےبچاؤممکن ہے، جتنی احتیاط کرینگےاتناہی شہری محفوظ رہیں گے۔
خیال رہے پاکستان میں کوروبا صورتحال میں بہتری آنے لگی ، عید کے دوسرے دن کورونا سے 48 اموات ہوئی ہیں جبکہ 2517 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، اس دوران کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8.19 فیصد رہی۔


مشہور خبریں۔
امریکی ریاست ٹیکساس میں بڑی آئل ریفائنری میں آتشزدگی
?️ 24 مارچ 2026سچ خبریں:امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں ایک بڑے آئل ریفائنری میں آگ
مارچ
اسرائیل کے علاقائی اقدامات پر ایک نظر
?️ 27 جون 2025سچ خبریں: جمہوریہ اسلامی ایران کے مسلح افواج کے اسرائیلی ریاست پر
جون
’پچھلے 5 سالوں میں والدین اور بہن کا انتقال ہوا‘، عمران عباس آبدیدہ ہوگئے
?️ 7 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) نامور فلموں اور ڈراموں کے ذریعے اپنی پہچان بنانے
اپریل
امریکہ کی روس میں نئی سرمایہ کاری پر پابندی
?️ 7 اپریل 2022سچ خبریںمغربی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ امریکہ بدھ کو روس کے
اپریل
اسرائیل فلسطینی ریاست کو ختم نہیں کر سکتا
?️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے بدھ کی صبح کہا کہ اسرائیل
دسمبر
غزہ میں سب سے بڑی انسانی تباہی
?️ 19 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف اسرائیل کی وحشیانہ جنگ کے دوبارہ
اپریل
لاس اینجلس میں لگی آگ سے ہلاکتوں کی بڑھتی تعداد
?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں:امریکہ کے دوسرے بڑے شہر لاس اینجلس میں لگی خوفناک آگ
جنوری
نیتن یاہو 7 اکتوبر کی ذمہ داری سے بچنا کیوں چاہتے ہیں؟
?️ 24 دسمبر 2025سچ خبریں: ایلے فیلڈ شٹائن، جو نیتن یاہو کے سابق ترجمان ہیں اور
دسمبر