🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ کوئی بھی معاشرہ خواتین کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا ۔ انتخابی قوانین کے حوالے سے خواتین ارکان کی تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا ۔
سپیکر نے منگل کو پارلیمانی وویمن کاکس کے اجلاس میں خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پارلیمانی وویمن کاکس پورے پاکستان میں خواتین کی ترجمانی کر ر ہی ہے۔
پارلیمانی وویمن کاکس بغیر کسی سیاسی وابستگی کے ملک بھر میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کا خواب خواتین کی شمولیت کے بغیر شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔پاکستانی خواتین کی تمام شعبے ہائے زندگی میں شمولیت قابل ستائش ہے۔
خواتین اراکین پارلیمنٹ کا خواتین کے حقوق کے لیے قانون سازی کے عمل میں شمولیت قابل فخر ہے۔
خواتین کے حقوق کے لیے دختر جمہوریت محترمہ بینظر بھٹو کی خدمات کو بھلایا نہیں جا سکتا۔اس وقت پارلیمنٹ میں اہم قانون سازی کا عمل جاری ہے۔پارلیمان میں قانون سازی کے عمل میں خواتین کا فعال کردار ناگزیر ہے۔انتخابی اصلاحات کی قانون سازی کے لیے خواتین کی تجویز کا خیر مقدم کیا جائے گا۔سیکرٹری کاکس شاہدہ رحمانی کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔امید کرتا ہوں شاہدہ رحمانی کی سربراہی میں وویمن کاکس اپنے اہداف کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو گی۔بطور اسپیکر پارلیمانی وویمن کاکس کے لیے میرا ہر ممکن تعاون جاری رہے گا۔سیکرٹری کاکس نے اسپیکر قومی اسمبلی کو کاکس اجلاس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ سیکرٹری کاکس نے اسپیکر قومی اسمبلی کو کاکس کے اہداف و اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔
مشہور خبریں۔
مری میں 24 گھنٹے سیاحوں کو داخلے کی اجازت دی
🗓️ 30 جنوری 2022مری (سچ خبریں) رپورٹس کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے احکامات کے بعد
جنوری
امریکہ شام سے کیا چاہتا ہے؟
🗓️ 30 جولائی 2023سچ خبریں:شامی خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکی قابضین
جولائی
These Gucci Baroque Sets Are the Ultimate Spring Head-Turners
🗓️ 7 ستمبر 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
پیلی واسکٹوں نے اڑایا پیرس کا مزاق
🗓️ 21 نومبر 2021سچ خبریں: فرانسیسی پیلی جیکٹ تحریک کے پہلے مظاہرے نومبر 2018 میں ایندھن
نومبر
سپریم کورٹ، ہائیکورٹ ججز کو دھمکی آمیز خطوط ایک ہی جگہ سے موصول، تفتیش مختلف پہلوؤں سے جاری
🗓️ 4 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز
اپریل
صبا قمرنیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی جیت کےلئےپر امید
🗓️ 26 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) اداکارہ صبا قمرنیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی جیت
اکتوبر
صیہونی خفیہ تنظیموں میں بھی حماس موجود
🗓️ 18 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا کی رپورٹ میں قابض حکومت کے سیکورٹی اور
مئی
اومیکرون کی وجہ سے ملک میں معاشی بحران پیدا ہو سکتاہے
🗓️ 28 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کے معاشی ایڈوائز
دسمبر