?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے مطالبات پر تحریری جواب تیار کرلیا ہے۔میڈیا کے مطابق حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی مذاکرات کی میز پر آئے گی تو تحریری جواب ان کے حوالے کر دیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے مطالبات تحریری طور پر حکومت کے سپرد کیے تھے، اور مذاکرات کے کل ہونے والے چوتھے دور میں حکومت کی جانب سے تحریری جواب ان کے حوالے کرنے کی تیاری مکمل ہے۔
حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ اگر جوڈیشل کمیشن بنایا گیا تو جج کسی کی مرضی کے شامل نہیں ہوں گے، تحریک انصاف بات چیت میں سنجیدہ ہے تو مذاکرات کی ٹیبل پر لوٹ آئے، جواب تیار کرنے کے لیے حکومتی ٹیم نے قانونی ماہرین سے طویل مشاورت کی ہے۔
واضح رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، تاہم گزشتہ ہفتے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ ہمارے مطالبات کے مطابق جوڈیشل کمیشن بنائے جانے تک ہم بات چیت میں شامل نہیں ہوں گے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ہمیں کمیشنز کے قیام تک مذاکرات سے الگ ہونے کی ہدایت کر دی ہے، اور ہم بانی کے ہدایات کے مطابق چلنے کے پابند ہیں۔
اس کے باوجود اسپیکر قومی اسمبلی نے 28 فروری کو حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بلالیا تھا، جس سے دونوں فریقین کو بھی آگاہ کیا جاچکا ہے۔
یاد رہے کہ حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں میں بات چیت کے 3 ادوار ہوچکے ہیں، چوتھے سیشن کی کل توقع کی جارہی ہے، تاہم پی ٹی آئی کے سرد رویے کے بعد ان مذاکرات کے حوالے سے کچھ بھی کہنا مشکل ہے، کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا ، یا کل کے بعد ختم ہوجائے گا۔
مشہور خبریں۔
قومی سلامتی کمیٹی کا انسداد دہشت گردی آپریشنز کا اعلان، انتخابات کے امکانات میں مزید کمی
?️ 8 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب میں مئی کے وسط میں انتخابات کے حوالے
اپریل
عمران خان کا وکلا برادری پر عوامی حقوق کیلئے تحریک چلانے پر زور
?️ 2 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے
نومبر
ترکی میں قلیچدار اوغلو کے ووٹ 50 فیصد سے زیادہ:تازہ ترین سروے کی رپورٹ
?️ 13 مئی 2023سچ خبریں:ترک صدارتی انتخابات سے محرم اینچہ کی دستبرداری کے بعد ایک
مئی
ریاض میں دمشق کا سفارت خانہ دوبارہ کھلا
?️ 1 اکتوبر 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شام کا سفارت خانہ دوبارہ
اکتوبر
بجٹ ہماری پالیسی اور فیصلوں کی عکاسی کرے گا
?️ 5 جون 2021لاہور(سچ خبریں)لاہور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد
جون
فلسطینیوں کے خلاف صیہونی تشدد اور محمود عباس کی صہیونی وزیر جنگ سے ملاقات
?️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے ایک ایسے وقت میں
دسمبر
امریکہ نے صیہونی آئرن ڈوم کیوں نہیں خریدا؟
?️ 29 اگست 2021سچ خبریں:عرب دنیا کے ایک معروف تجزیہ کار نے ایک مضمون شائع
اگست
امریکی حکومت کے کون سے حصے بند ہوں گے؟
?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں: جوں جوں امریکی کانگریس میں بجٹ بل کی منظوری کی
ستمبر