?️
راولپنڈی ( سچ خبریں ) آرمی چیف نے سالانہ کمانڈنگ آفیسرز کانفرنس کے موقع پر بلوچ رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا جہاں ان کا کہنا تھا کہ کشمیر تنازعہ حل کئے بغیر خطے میں دیرپا امن ممکن نہیں کمانڈرز ہر طرح کے ابھرتے ہوئے چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہیں۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ کمانڈرز ہر سطح پر پیشہ ورانہ مہارت کے حصول پر توجہ دیں اور ہر طرح کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سالانہ کمانڈنگ آفیسرز کانفرنس کے موقع پر بلوچ رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ کی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچ رجمنٹل سینٹر میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے ہر سطح پر بلوچ رجمنٹ کی اعلیٰ پیشہ وارانہ مہارتوں اور معیار سمیت مختلف آپریشنز میں بہترین کارکردگی اور کامیابوں کو سراہا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطاب میں کہا کہ کمانڈرز ہر سطح پر پیشہ وارانہ مہارت کے حصول پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ تازہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے خود کو تیار کریں، کمانڈرز ہر طرح کے ابھرتے ہوئے چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہیں۔
قبل ازیں آرمی چیف کا بلوچ رجمنٹل سینٹر پہنچنے پر کرنل کمانڈنٹ بلوچ ریجمنٹ لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے استقبال کیا۔ آئی جی آرمز لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان اور کمانڈنٹ بلوچ رجمنٹل سینٹر بریگیڈئیر عثمان ابن ریاض بھی اس موقع پر موجود تھے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سالانہ کمانڈنگ آفیسرز کانفرنس کے موقع پر بلوچ رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ کی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچ رجمنٹل سینٹر میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے ہر سطح پر بلوچ رجمنٹ کی اعلیٰ پیشہ وارانہ مہارتوں اور معیار سمیت مختلف آپریشنز میں بہترین کارکردگی اور کامیابوں کو سراہا۔


مشہور خبریں۔
صیہونی پولیس میں استعفوں کی لہر
?️ 5 ستمبر 2024سچ خبریں: ایک صہیونی اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ
ستمبر
آج تحریک لبیک کو کالعدم قراردینے کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے گی
?️ 27 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آج وفاقی کابینہ
اکتوبر
پاکستان اسٹاک ایکسیچنج میں تیزی کا رجحان
?️ 28 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ابتدائی ٹریڈنگ
فروری
سعودی عرب میں درجنوں سرکاری اہلکاروں کی گرفتاری
?️ 29 اگست 2022سچ خبریں:سعودی عرب نے رشوت اور دھوکہ دہی کے الزام میں اس
اگست
امریکی کمپنیوں کا محمد بن سلمان کو بڑا دھچکا
?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے سعودی عرب میں سرمایہ کاری میں تیزی
جنوری
حسن نصراللہ کی دھمکی کے بعد قبرس کے صدر کا خوف و ہراس
?️ 20 جون 2024سچ خبریں: قبرس کے صدر نیکوس کرسٹوڈولائیڈز نے سید حسن نصر اللہ کی
جون
ایلون مسک کا انگلینڈ میں سیاسی کارکن کی رہائی کا مطالبہ
?️ 3 جنوری 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی ارب پتی بااعتماد ایلون مسک کی
جنوری
عدالتی نظام میں جدت لانے کا فیصلہ، چیف جسٹس نے کمیٹی تشکیل دیدی
?️ 17 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے پاکستان
نومبر