?️
لاہور: (سچ خبریں) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری سے آزاد کشمیر سے آئے صحافیوں کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں سیکرٹری اطلاعات پنجاب سید طاہر رضا ہمدانی اور ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (ڈی جی پی آر) شیخ فرید احمد بھی موجود تھے۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے وفد کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے مختلف فلاحی اور ترقیاتی انیشیٹوز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ کشمیر اور پاکستان ایک جان ہیں اور انہیں کوئی طاقت جدا نہیں کر سکتی، مقبوضہ کشمیر کے عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ظلم کے خاتمے کا وقت قریب ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کشمیری صحافیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی، مجھے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ٹیم کا حصہ ہونے پر فخر ہے، جن کی قیادت میں پنجاب عالمی سطح پر نمایاں مقام حاصل کر رہا ہے۔
وزیر اطلاعات نے سیاست کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں گالی گلوچ کے بجائے کارکردگی کی بنیاد پر مقابلہ ہونا چاہیے اور جو عوام کی خدمت کرے وہی سیاست میں آگے بڑھنے کا حق دار ہے، جھوٹے بیانیے نے ملک کو نقصان پہنچایا جبکہ سچ اور کارکردگی ہی کامیابی کا واحد راستہ ہیں۔
انہوں نے نوجوانوں کو ملک کا قیمتی اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی اولین ترجیح ہیں اور تعمیری پروگرامز کے ذریعے انہیں ہنر مند بنایا جا رہا ہے، آسان کاروبار پروگرام کے تحت 80 ارب روپے سے زائد کے قرضے فراہم کیے جا چکے ہیں۔
عظمیٰ بخاری کے مطابق ستھرا پنجاب منصوبہ عالمی معیار کا پروگرام بن چکا ہے جس کے تحت 15 لاکھ سے زائد روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں جبکہ اپنی چھت، اپنا گھر سکیم کے تحت ایک لاکھ 20 ہزار خاندان مستفید ہو چکے ہیں۔
ملاقات کے اختتام پر وفد نے پنجاب حکومت کے اقدامات کو سراہا اور وزیر اطلاعات کا شکریہ ادا کیا۔


مشہور خبریں۔
چین نے داسو ڈیم پر کام بند کر دیا
?️ 17 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اطلاعات کے مطابق کوہستان میں چینی انجینئروں کی
جولائی
کیا سویدہ کے بعد کمیشلی کی باری ہے؟
?️ 6 اگست 2025سچ خبریں: شام کے کرد آبادی والے علاقوں میں چھٹپٹ جھڑپوں کے
اگست
جنگ کے خاتمے کی ضمانت کے بغیر کوئی بھی معاہدہ مسترد ہے: ہنیہ
?️ 26 جون 2024سچ خبریں: حماس دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے غزہ کی پٹی میں
جون
مریم نواز کی ورلڈ ایکسپو 2025 میں شرکت، پاکستانی پویلین کا خصوصی دورہ
?️ 23 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے جاپان کے شہر
اگست
اگر چین نے ہماری خودمختاری کو خطرہ بنایا تو ہم اس کا جواب دیں گے: بائیڈن
?️ 9 فروری 2023سچ خبریں:امریکی آسمان پر چینی تحقیقی غبارے کے داخلے اور گرانے پر
فروری
فواد خان کی فلم بھارت میں ریلیز ہونی چاہیے، پرکاش راج
?️ 8 مئی 2025سچ خبریں: بھارتی فلموں کے معروف ولن پرکاش راج نے پاکستان اور
مئی
صیہونی میڈیا کا سعودی مخالف موقف
?️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں: صہیونی اخبار نے ایک تجزیے میں امریکی حکومت اور صیہونی
اکتوبر
جوڈیشل کمیشن کی ذیلی کمیٹی آئینی بینچوں کیلئے ججز سلیکشن کے معیارات بنانے کی مخالف
?️ 23 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان (جے سی پی) کی
اگست