?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) کسان اتحاد کے احتجاج کے حوالے سے اسلام آباد پولیس نے تازہ بیان جاری کیا ہے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پولیس کے تازہ دم دستے خیابان چوک پہنچ گئے۔
ایف سی کی بھاری نفری بھی خیابان چوک موجود ہے۔ قیدی لے جانے والی گاڑیاں اور ایمبو لینس بھی خیابان چوک پہنچا دی گئی ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز اور ضلعی انتظامیہ کے افسران موقع پر موجود ہیں۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق مظاہرین کی قیادت چیئرمین خالد باٹھ اور جنرل سیکرٹری عمر امین کررہے ہیں۔ ۔مظاہرین درختوں سے شاخیں توڑ کرلاٹھیاں بنا رہے ہیں اور پتھر بھی اکٹھے کرلئے ہیں۔ اگر مظاہرین نے پیش قدمی کی کوشش کی تو انہیں منتشر کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔
اسلام آباد پولیس نے اپیل کی ہے کہ عورتوں اور بچوں سے گزارش ہے کہ اس طرف رخ نہ کریں۔کسی کو بھی کاروبار زندگی میں خلل ڈالنے اور توڑپھوڑ کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
کسان اتحاد کا فیصل ایونیو پردھرنا چوتھے روزبھی جاری ہے۔ مظاہرین نے آج ڈی چوک کی جانب پیش قدمی کا اعلان کر رکھا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ نے کہا ہم بجلی کے یونٹ بڑھا دیں گے۔ہمیں ڈرایا دھمکایا گیا، ہمارا کوئی سیاسی مقصد نہیں ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا گیا کسان ڈی چوک کی طرف جائیں گے تو کارروائی ہو گی، پولیس کے تمام افسران کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔بلیو ایریا میں تعینات پولیس اور رینجرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا۔ڈی سی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ ہم نہیں چاہتے کہ پولیس لاٹھی چارج کرے یا حالات خراب ہوں۔چاہتے ہیں امن و امان کی صورتحال برقرار رہے۔کسانوں کیساتھ بغیر طاقت کے استعمال مذکرات کرنا چاہتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
غزہ بین الاقوامی قوانین کا قبرستان بن چکا ہے: پاکستان
?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیر خارجہ محمد اسحاق دار نے اقوام متحدہ میں
جولائی
شاپنگ مال سینٹورس میں آگ بھڑک اٹھی
?️ 9 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نجی شاپنگ مال
اکتوبر
جرمنی میں مسلمانوں کی قبریں بھی اسلام مخالف حملوں سے محفوظ نہیں
?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:جرمن پولیس کے مطابق اس ملک کے شمال مغربی شہر اسلون
جنوری
امریکی میڈیا غزہ کے بھوکے اور زخمی بچوں کے درد پر کیوں خاموش ہے؟
?️ 12 مئی 2025 سچ خبریں:غزہ کے معصوم بچوں پر ہونے والے مظالم، بھوک اور
مئی
ایلون مسک کھڑے ہوں گے کٹہرے میں
?️ 18 جون 2023سچ خبریں:نیشنل میوزک پبلشر ایسوسی ایشن نے کاپی رائٹ قوانین کی خلاف
جون
صیہونیوں نے ایران کو جواب کیوں نہیں دیا؟ یمنی تجزیہ کار کی زبانی
?️ 23 اپریل 2024سچ خبریں: یمنی تجزیہ نگار نے کہا کہ صیہونیوں کو یقین ہے
اپریل
عراق کیسے امریکی تسلط سے باہر نکلے؟
?️ 12 مارچ 2024سچ خبریں: عراق کے الفتح اتحاد کے نمائندے نے سکیورٹی فورسز کو
مارچ
دورہ افغانستان کے دوران ٹی ٹی پی کے مسئلے پر بھی بات کروں گا، فضل الرحمٰن
?️ 7 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام فضل (جے یو آئی-ف) کے سربراہ
جنوری