🗓️
لاہور: (سچ خبریں) کسان اتحاد نے خبردار کیا ہے کہ اگر گندم کی امدادی قیمت میں اضافہ نہ کیا گیا اور حکومت پنجاب نے پیداواری لاگت میں کمی نہ کی تو اسلام آباد کی جانب ’احتجاجی مارچ‘ کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کسان اتحاد کے مرکزی چیئرمین خالد حسین نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے کسانوں کا استحصال کرنے کے لیے فلور ملز کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے، جو زرعی معیشت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا رہے ہیں۔
کسان رہنما اس بات کو تسلیم کرنے میں ناکام رہے کہ حکومت، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ تمام سبسڈیز ختم کرنے اور آزاد منڈی کی معیشت کو فروغ دینے کے معاہدے کے تناظر میں گنے اور گندم کی کم از کم قیمتوں کا اعلان نہیں کر رہی ہے۔
مرکزی صدر میاں عمیر مسعود کے ہمراہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ گندم کی امدادی قیمت بڑھا کر 5 ہزار روپے اور گنے کی امدادی قیمت 400 روپے فی من کی جائے۔
چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین نے خبردار کیا کہ اگر مطالبات پورے نہ کیے گئے تو ملک بھر کے کسان اسلام آباد کی طرف احتجاجی مارچ کریں گے اور دارالحکومت میں دھرنا بھی دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 2024 پاکستان کی زراعت کے لیے تباہ کن سال تھا، اور کسانوں کو گندم کی امدادی قیمت میں کمی سمیت بہت سی ناانصافیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
چیئرمین کسان اتحاد نے کہا کہ پنجاب حکومت نے گنے کی قیمت مقرر نہیں کی، جب کہ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے گنے کی قیمت 400 روپے فی من خریدنے کا اعلان کیا لیکن ان کے ارکان صرف 300 سے 325 روپے فی من کی پیشکش کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیوب ویلوں کے بجلی کے بلوں میں اضافہ ہوا ہے، اور آبپاشی کے لیے پانی کے نرخ 300 روپے فی گھنٹہ سے بڑھ کر 5000 روپے ہوگئے ہیں۔
کسان رہنماؤں نے بلیک مارکیٹنگ کی وجہ سے کم معیار کے بیجوں اور یوریا کھاد کی قیمتوں میں اضافے کے لیے بھی حکام کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
خالد حسین نے کہا کہ ان تمام عوامل کی وجہ سے کسان کے لیے پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا ہے، جب کہ حکومت زرعی شعبے کو کوئی سبسڈی بھی فراہم نہیں کر رہی۔
مشہور خبریں۔
سی پیک منصوبہ دونوں ممالک کے مابین بہترین تعلقات کا منہ بولتا ثبوت ہے:چینی قونصل جنرل
🗓️ 10 جون 2022اسلام آباد (سچ خبریں) چینی قونصل جنرل کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمارا ہمسایہ
جون
بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن کا انوکھا کارنامہ
🗓️ 18 جون 2021بلوچستان (سچ خبریں)بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے بجٹ میں ان
جون
صیہونی بی بی کی شکست پر جشن اور خوشیاں
🗓️ 14 جون 2021سچ خبریں:اگرچہ بنیامین نیتن یاھو نے اپنی پوری تقریر عبرانی زبان میں
جون
پی ٹی آئی کی انتخابی نشان ’بلا‘ واپس لیےجانے کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی اپیل
🗓️ 6 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے اپنا
فروری
سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیر ستان کے علاقے میں اہم کامیابی حاصل کی
🗓️ 23 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سرواکئی میں
جنوری
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی سے اہل خانہ، وکلا کی منگل کو ملاقات کرانے کا حکم
🗓️ 8 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیملی اور وکلا کی
نومبر
علاقائی سلامتی کے لیے ایران سعودی مذاکرات کے نتائج
🗓️ 6 جنوری 2023اسلامی جمہوریہ ایران کی ایوان صدر نے اعلان کیا کہ سعودی عرب
جنوری
شہید صالح العروری کون ہے؟
🗓️ 3 جنوری 2024سچ خبریں:صالح العروری 1966 میں مغربی کنارے کے شہر رام اللہ کے
جنوری