?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ کسانوں کو 18 سو ارب روپے کے قرضہ جات دیے جائیں گے، یہ رقم پچھلے سال کے مقابلے میں 400 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں کسان پیکیج کے حوالے سے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب نے پورے پاکستان میں تباہی مچائی، 40 لاکھ ایکٹر پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں، سندھ میں کھجور کا نام و نشان مٹ گیا، کپاس اور چاولوں کی فصلوں کو نقصان ہوا، اسی طرح گنے کی فصل کا بھی نقصان ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کو اگر کوئی چیز آگے بڑھا سکتی ہے تو ہماری زرعی معیشت ہے، زراعت کو تیزی سے آگے بڑھا سکتے ہیں، ایسا شعبہ ہے جو 6 مہینے میں اپنی معیشت کو بالکل ٹرانسفارم کرسکتا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو 88 ارب روپے کی نقد اور اشیا کی شکل میں امداد تقسیم کی ہے، وفاق نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے 70 ارب روپے اور 18 ارب روپے این ڈی ایم اے کے ذریعے تقسیم کی ہے، جس میں کمبل، خوارک وغیرہ شامل ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے بتایا کہ کسانوں کو 18 سو ارب روپے کے قرضہ جات دیے جائیں گے، یہ رقم پچھلے سال کے مقابلے میں 400 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ جانتے ہیں کہ وزیر خزانہ ڈنڈا ہاتھ میں لے لیتے ہیں، بینکوں کو عادت ہے کہ وہ محفوظ سرمایہ کاری کرتے ہیں، ٹی بلز لے لیے، حکومتی بانڈز لے لیے، اور جو اصل شعبے ہیں، چھوٹے کسان، چھوٹے کاروباری لوگ ان کو پوچھتے تک نہیں ہیں، یہ ہمارے مالیاتی نظام میں سب سے بڑی بیماری ہے، مجھے امید ہے کہ ہم اس طرف آگے بڑھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ قرضے پوری طرح کسانوں کو مہیا کیے جائیں، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جو چھوٹے کسانوں پر جو قرضے تھے، ان پر شرح سود کو معاف کیا جارہا ہے، اس کے لیے 10 ارب 60 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کہا کہ اسی طریقے سے وفاق اور چھوٹے صوبے مل کر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں چھوٹے کسانوں تقریباً 8 ارب 20 کروڑ روپے ان کو مہیا کیے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دیہی علاقوں میں جو نوجوانوں بچے ہیں، پہلی مرتبہ زرعی شعبے کو شامل کیا گیا ہے، ان نوجوان بے روزگار بچوں کے لیے جو زرعی شعبے میں کام کرنا چاہیں گے، ان کو 50 ارب روپے کے قرضے دیے جائیں گے، اور اس کے لیے حکومت پاکستان 6 ارب 40 کروڑ روپے سے شرح سود میں سبسڈی دے گی، ان کو سستا قرضہ مہیا کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ڈی اے پی کھاد کا فی ایکڑ پیداوار بڑھانے میں نہایت اہم کردار ادا کرتی ہے، ڈی اے پی بنانے کے لیے حکومت سستی گیس مہیا کرتی ہے، اس کو آرام سے مہنگے داموں بیچا جاسکتا ہے، ہم نے فرٹیلائزر کمپینوں سے مذاکرت کیے، ان سے ڈی اے پی کھاد کی فی بوری کی قیمت 2 ہزار 500 روپے کم کروائی گئی ہے، اس کے بعد اس کی قیمت کم ہو کر 11 ہزار 250 روپے ہو گئی ہے، کسانوں کو اس کا فائدہ ہوگا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں گندم کے سرٹیفائیڈ بیج کی 12 لاکھ بوریاں مہیا کریں گے، اس کے لیے پچاس فیصد پیسے وفاق دے گا، اور پچاس فیصد صوبے دیں گے، اس کے لیے 13 ارب 20 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں بے زمین ہاریوں کے لیے بلاسود قرضے دینے 5 ارب روپے مختص کیے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ اسی طریقے سے اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایس ایم ایز) کسی بھی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، ایس ایم ایز کو بھی اسکیم میں شامل کیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
تنازعہ کشمیر کا اب تک حل نہ ہونا اقوام متحدہ کے وجود پر ایک بڑا سوالیہ نشان
?️ 24 اکتوبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) آج جب دنیا بھر میں اقوام متحدہ کا دن
اکتوبر
پی ٹی آئی کی بدبودار ذہنیت سوشل میڈیا پر گندگی پھیلا رہی ہے۔ مریم اورنگزیب
?️ 24 فروری 2026لاہور (سچ خبریں) پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا
فروری
آئی ایم ایف پروگرام کے نویں جائزے کی تکمیل کی توقع، اسٹاک مارکیٹ میں 673 پوائنٹس کا اضافہ
?️ 31 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کےc ’کے ایس
دسمبر
مالی اور کانگو میں مسلح حملوں میں 100 سے زائد افراد یلاک
?️ 10 مئی 2026 سچ خبریں:مالی میں سکیورٹی ذرائع اور مقامی حکام نے بتایا ہے
مئی
امریکہ اس کی قیمت چکائے گا: اردوغان
?️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے آنکارا کو جدید F-35
جنوری
پہلی بار ایپل سب سے زیادہ موبائل فون فروخت کرنے والی کمپنی بن گئی
?️ 18 جنوری 2024سچ خبریں: 2023 میں امریکی موبائل فون کمپنی ’ایپل‘ پہلی بار دنیا
جنوری
2024 میں دنیا کے پانچ نئے پرآشوب ملک کون سے ہیں؟
?️ 23 جنوری 2024سچ خبریں: اے بی سی نیوز آسٹریلیا نے ایک رپورٹ میں نئے
جنوری
نیتن یاہو کے لئے راستہ بند
?️ 19 مارچ 2024سچ خبریں:عبرانی اخبار کے مطابق سیاسی تجزیہ کار انا براسکی نے اعلان
مارچ