?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بلک اکائونٹس کمیٹی عوام کے ٹیکس کے پیسے کا محافظ فورم ہے،کرپشن کرپشن کو اسپورٹ کرنے والے کسی سے رعایت نہ برتی جائے گی کرپشن کے خاتمے کی پالیسی سے کسی صورت پیچھے نہ ہٹیں گے، جو کوئی کرپشن کے معاملات پر مٹی ڈالنے کی کوشش کرے مجھے بتائیں۔
انہوں نے کہا گزشتہ حکومتوں میں ہونے والی بے ضابطگیوں سے متعلق تیاری کے ساتھ اجلاس میں جائیں، پبلک اکائونٹس کمیٹی عوام کے ٹیکس کے پیسے کا محافظ فورم ہے، اس میں کرپشن کی نشاندہی کے مؤثر نتائج سامنے نہیں آئے،موجودہ دور حکومت کی کرپشن کو بھی بے نقاب کریں، کرپشن کو اسپورٹ کرنے والے کسی سے رعایت نہ برتی جائے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے پبلک اکائونٹس کمیٹی کے حکومتی ارکان نے ملاقات کی جس میں ریاض فتیانہ اور نور عالم خان نے پی اے سی کی کارکردگی سے متعلق وزیراعظم کو بتایا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں میں ہونے والی بے ضابطگیوں سے متعلق تیاری کے ساتھ اجلاس میں جائیں، پبلک اکائونٹس کمیٹی عوام کے ٹیکس کے پیسے کا محافظ فورم ہے، لیکن اس میں کرپشن کی نشاندہی کے مؤثر نتائج سامنے نہیں آئے۔
کمیٹی ارکان نے کہا کہ پبلک اکائونٹس کمیٹی صرف آڈٹ پیراز کو دیکھتی ہے، ایف آئی اے اور نیب جیسے اداروں کی کمزوری کے باعث کرپشن کیسز منطقی انجام کو نہیں پہنچتے۔وزیراعظم نے کمیٹی ارکان کو پی اے سی اجلاسوں میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن رہنما اپنے دور میں ہونے والی بے ضابطگیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں، آپ لوگوں کا بہت اہم کردار ہے، زیادہ فعال اور حکومتی اقدامات کو زیادہ اجاگر کرنے میں کردار ادا کریں۔
عمران خا نے کہا کہ آپ سب سینئر سیاستدان ہیں آپ سے کرپشن سے متعلق کیسز کو ہائی لائٹ کرنے کی توقع ہے، سابقہ حکومت کی کرپشن کے کیسز کو منظر عام پر لایا جائے، موجودہ دور حکومت کی کرپشن کو بھی بے نقاب کریں، کرپشن کو اسپورٹ کرنے والے کسی سے رعایت نہ برتی جائے، جو کوئی کرپشن کے معاملات پر مٹی ڈالنے کی کوشش کرے مجھے بتائیں، کرپشن کے خاتمے کی پالیسی سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے، کرپشن کرنے والا جو کوئی بھی ہے قانون کی گرفت میں لائیں۔
مشہور خبریں۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا نے کالاباغ ڈیم کی حمایت کردی
?️ 1 ستمبر 2025پشاور (سچ خبریں) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کالاباغ ڈیم کی
ستمبر
کابل میں لگاتار تین بم دھماکے
?️ 10 فروری 2021سچ خبریں:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں لگاتار تین بم دھماکے ہوئے جس
فروری
چین مشرق وسطیٰ میں ہماری جگہ لینا چاہتا ہے: امریکہ
?️ 5 اکتوبر 2023سچ خبریں:دہشت گرد تنظیم سینٹ کام کی فضائیہ کے کمانڈر نے مغربی
اکتوبر
اسرائیلی فوج میں معذور افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ
?️ 4 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے معذوروں کے لیے فلاحی سہولیات مختص کرنے
نومبر
روس کی پابندیاں خود مغربی ممالک کو متاثر کریں گی: پیوٹن
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں: روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے آج جمعرات کو پابندیوں
مئی
تمام محاذوں پر جنگ بند ہونی چاہیے: ہاریٹز
?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: Haaretz اخبار کے مطابق اسرائیل کو تمام محاذوں پر جنگ
اکتوبر
پاکستانی وزیرِاعظم کا قطر کا ہنگامی دورہ
?️ 11 ستمبر 2025پاکستانی وزیرِاعظم کا قطر کا ہنگامی دورہ وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف آج
ستمبر
بنگلہ دیش میں سیاسی بحران کی وجوہات کیا ہیں؟
?️ 13 اگست 2024سچ خبریں: بنگلہ دیش میں سیاسی پیش رفت اب بھی عالمی خبروں
اگست