?️
لاہور(سچ خبریں) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اداروں کی مضبوطی حکومت کی اولین تر جیح ہے ،کر پشن کے خاتمے کیلئے سیاسی ومذہبی جماعتوں سمیت تمام مکتبہ فکر کو اپنا کردارادا کر نا ہوگا،بلدیاتی انتخابات سے عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل کر نے میں مدد ملے گی،صحت انصاف کارڈ حکومت کا غر یب عوام کے لیے تحفہ ہے ،جنوبی پنجاب کی ترقی اور خوشحالی کے لیے جو اقدامات آج ہو رہے ہیں ماضی میں انکی کوئی مثال نہیں ملتی، پنجاب آب پاک اتھارٹی کے منصوبوں پر بھی کام کی رفتار کو تیز کیا جارہا ہے ۔
وہ نشتر میڈیکل کمپلیکس میں ٹیلی میڈ یسن سنٹر ،ہیپاٹائٹس سنٹر اور گورنمنٹ کامرس کالج میں سماجی کارکن جلا ل الدین رومی کی جانب سے عطیہ کردہ فلٹر یشن پلانٹس کے افتتاح اوربہاول پور سر کٹ ہائوس میں تحر یک انصاف کے وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔
نشتر میڈ یکل کمپلیکس کے دورے کے دوران صوبائی وزراء ڈاکٹر اختر ملک،صوبائی وزیر حسنین جہانیاں گردیزی اور وائس چانسلر نشتر میڈ یکل یونیورسٹی رانا محمد الطاف سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
اس موقعہ پر گور نر پنجاب نے کورونا کے دوران شہید ہونیوالے ڈاکٹر ز کے اہل خانہ اور بہتر ین کار کردگی کا مظاہر ہ کر نیوالے ڈاکٹر ز کو بھی ایوارڈ سے نوازا اور یونیورسٹی کے مسائل کے حل کے لیے تمام اقدامات کو حل کر نے کی یقین دہانی بھی کروائی ہے ۔گور نر پنجاب نے تحر یک انصاف کے ایم این اے عامر ڈوگر کے گھر ان سے انکی والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی اور اظہار تعزیت بھی کیا ہے۔
گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف کی حکومت کا کوئی ذاتی اور سیاسی ایجنڈہ نہیں ہم صرف اور صرف پاکستانی عوام کی ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں جس کے لیے وفاقی اور پنجاب حکومت کے تمام ادارے ملکر اقدامات کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں عوام کو اہم مسئلہ صحت کی بنیادی سہولتوں کا ہے جس کے حل کے لیے موجودہ حکومت نے انصاف کارڈ بھی جاری کر دیا ہے تاکہ عوام کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے مشکلات نہ رہیں ۔
اُنہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران پاکستانی ڈاکٹرز نے جس محنت اور جذبہ کے ساتھ کام کیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیز بھی کورونا کے دوران فر نٹ لائن پر کام کررتی رہی ہیں ۔
چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پہلے دن سے ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی اور اداروں کی مضبوطی کی بات کر رہے ہیں ۔
اُنہوں نے کہاکہ الحمد للہ آج پار لیمنٹ اور جمہوریت سمیت تمام ادارے مضبوط ہو رہے ہیں کیونکہ اداروں کی مضبوطی ہی پاکستان کی مضبوطی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ میں تمام سیاسی جماعتوں سے بھی کہنا چاہتاہوں کہ وہ ذاتی اور سیاسی مقاصدکی بجائے ملکی وقومی مفادات کو تر جیح دیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ ملک کو کر پشن جیسے مسائل سے نجات دلانے کے لیے سب کوملکر کام کر نے کی ضرورت ہے ۔
گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پنجاب آب پاک اتھارٹی کے 1200سے زائد منصوبوں پر پورے پنجاب میں کام جا رہی ہے اور یہ منصوبے صرف حکومتی اراکین ہی نہیںبلکہ اپوزیشن جماعتوں کے اراکین اسمبلی کے حلقو ں میں بھی لگائے جا رہے ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ انشاء اللہ مارچ تک پنجاب آب پاک اتھارٹی اور این جی اوز مشتر کہ طور پر پنجاب کے ڈیڑھ کروڑ لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کر دیں گی۔
اُنہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لیے بھی صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے خصوصی طور پر منصوبوں کو تیز کیا جارہا ہے ۔گور نر پنجاب نے کہا کہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات مئی سے شروع ہورہے ہیںان انتخابات کے بعد نہ صرف عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل ہوں گے بلکہ پاکستان میں جمہوریت مزید مضبوط ہوگی ۔ اُنہوں نے کہا کہ عوام کی ترقی اور خوشحالی حکومت کی اولین تر جیح ہے جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ۔
مشہور خبریں۔
ایران کے حملے؛ 12 دنوں میں صیہونی ریاست میں 20 ہزار بار سائرن
?️ 26 جون 2025 سچ خبریں:ایران کی جوابی کارروائی وعدہ صادق 3 کے دوران اسرائیل
جون
صیہونیوں کی لبنان پر زمینی حملے کی دھمکیاں
?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر لبنان کی سرزمین پر
ستمبر
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
?️ 9 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء سردار لطیف کھوسہ
مئی
نیٹ میٹرنگ کو ونٹر پیکیج سے نکالنے پر حکومت کو تنقید کا سامنا
?️ 27 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) کاروباری اور صنعتی گروپس نے بجلی کے نیٹ
نومبر
وزیراعظم نے پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ذمہ داری اسحٰق ڈار کو سونپ دی
?️ 17 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول
نومبر
وزیر اعظم حکام کو عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی معاونت کی ہدایت کریں، صدر مملکت کا خط
?️ 25 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم شہباز
مارچ
ایران کا تل ابیب میں صیہونی اسلحہ ساز تحقیقی مرکز پر میزائل حملہ
?️ 15 جون 2025 سچ خبریں:ایران کے ایک میزائل نے تل ابیب میں واقع اسرائیلی
جون
لاہور: مریم اورنگزیب، جاوید لطیف 30 ستمبر کو انسداد دہشت گردی عدالت میں طلب
?️ 24 ستمبر 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان مسلم لیگ
ستمبر