?️
لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر شہریوں کو ان کی دہلیز پر کورونا ویکسین لگانے کی خصوصی مہم پنجاب کے تمام اضلاع میں آج سے شروع ہو گئی ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت آج اجلاس منعقد ہوا جس میں شہریوں کو ان کی دہلیز پر کورونا ویکسینیشن کی مہم Reach Every Door RED کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسینیشن کی خصوصی مہم 12 نومبر تک جاری رہے گی اور روزانہ تقریباً 10 لاکھ شہریوں کو ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کو کورونا کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پنجاب میں اب تک تقریباً 13 ہزار سے زائد افراد کورونا سے جاں بحق ہو چکے ہیں اور پنجاب کی معیشت کو تقریباً 650 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ جانی و مالی نقصان سے بچنے کیلئے ویکسینیشن اور احتیاط ضروری ہے۔ پنجاب حکومت نے شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے بڑے پیمانے پر ویکسینیشن مہم شروع کی ہے۔
شہریوں کو ان کے گھروں میں جا کر کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔ RED ویکسینیشن مہم کو کامیاب بنانے کیلئے صوبہ بھرمیں14 ہزار نئے ویکسی نیشن سنٹرزقائم کئے ہیں۔ شہریوں کو ان کی دہلیز پر ویکسیشنیشن کیلئے 18 ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ خصوصی ٹیمیں ہر محلے اور گاؤں میں جا کرمفت ویکسین لگائیں گی۔ ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے مشترکہ کاوشیں کریں گی۔
صوبائی وزراء، منتخب نمائندگان اور سماجی کارکنوں کو بھی مہم کی کامیابی کیلئے ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ کورونا سے نجات کا واحد حل ویکسینیشن ہے۔میری عوام سے اپیل ہے کہ ویکسین لازمی لگوائیں۔ اجلاس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ، ڈی جی پی آر اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔


مشہور خبریں۔
میں نے جنگ بندی کی تصدیق کے لیے صنعاء کا سفر کیا: ریاض کے ایلچی
?️ 11 اپریل 2023سچ خبریں:یمن میں سعودی سفیر محمد الجابرنے عمانی وفد کے ساتھ یمن
اپریل
عبرانی میڈیا تجزیہ: ہیکر کا انکشاف بینیٹ کی سیاسی زندگی کو ختم کر سکتا ہے
?️ 19 دسمبر 2025سچ خبریں: سابق اسرائیلی وزیر اعظم کا سیل فون ہیک ہونے کا
دسمبر
ملک میں سیاسی استحکام کیسے آئے گا؟؛ شاہ محمود قریشی
?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے
اگست
سی پیک کا دوسرا مرحلہ نئے ماڈل کے تحت آگے بڑھائیں گے، وزیراعظم
?️ 1 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک
اگست
لبنانی فوج کو جنوب میں تعینات کرنے کا منصوبہ
?️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں: شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے اور مقبوضہ
دسمبر
صیہونی مسٹر سکیورٹی کا خوفناک زوال
?️ 13 اپریل 2024سچ خبریں: اسرائیل میں بنیامین نیتن یاہو کی تیسری بار اقتدار میں
اپریل
حالیہ ناکامیوں کے بعد یوکرین کی فوجی کمان میں تبدیلیاں
?️ 17 مارچ 2025سچ خبریں: دی ڈے سائٹ کے مطابق، متعدد فوجی شکستوں کے بعد،
مارچ
حماس کی حزب اللہ کی جنگی حکمت عملی کی تقلید
?️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں: معاریو اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے
دسمبر