کروناویکسین لگانے کی خصوصی مہم پنجاب کے تمام اضلاع میں آج سے شروع ہو گئی ہے

?️

لاہور(سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر شہریوں کو ان کی دہلیز پر کورونا ویکسین لگانے کی خصوصی مہم پنجاب کے تمام اضلاع میں آج سے شروع ہو گئی ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت آج اجلاس منعقد ہوا جس میں شہریوں کو ان کی دہلیز پر کورونا ویکسینیشن کی مہم Reach Every Door RED کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسینیشن کی خصوصی مہم 12 نومبر تک جاری رہے گی اور روزانہ تقریباً 10 لاکھ شہریوں کو ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کو کورونا کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پنجاب میں اب تک تقریباً 13 ہزار سے زائد افراد کورونا سے جاں بحق ہو چکے ہیں اور پنجاب کی معیشت کو تقریباً 650 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ جانی و مالی نقصان سے بچنے کیلئے ویکسینیشن اور احتیاط ضروری ہے۔ پنجاب حکومت نے شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے بڑے پیمانے پر ویکسینیشن مہم شروع کی ہے۔
شہریوں کو ان کے گھروں میں جا کر کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔ RED ویکسینیشن مہم کو کامیاب بنانے کیلئے صوبہ بھرمیں14 ہزار نئے ویکسی نیشن سنٹرزقائم کئے ہیں۔ شہریوں کو ان کی دہلیز پر ویکسیشنیشن کیلئے 18 ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ خصوصی ٹیمیں ہر محلے اور گاؤں میں جا کرمفت ویکسین لگائیں گی۔ ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے مشترکہ کاوشیں کریں گی۔
صوبائی وزراء، منتخب نمائندگان اور سماجی کارکنوں کو بھی مہم کی کامیابی کیلئے ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ کورونا سے نجات کا واحد حل ویکسینیشن ہے۔میری عوام سے اپیل ہے کہ ویکسین لازمی لگوائیں۔ اجلاس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ، ڈی جی پی آر اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

مشہور خبریں۔

آرمی چیف کی سی ایم ایچ راولپنڈی آمد۔

?️ 19 نومبر 2022راولپنڈی: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی میڈیکل

کسانوں کی شکایات پر سخت نوٹس، وزیراعظم کا گندم خریداری کا ہدف فوری بڑھانے کا حکم

?️ 27 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے گندم کے حوالے سامنے

’آئی ایم ایف پروگرام کیلئے پاکستان کو امریکی حمایت حاصل تھی‘

?️ 13 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے اشارہ

وزیر اعظم نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے احکامات جاری کر دئے

?️ 15 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں

شان شاہد کی نام لیے بغیر ’منی بیک گارنٹی‘ پر تنقید

?️ 4 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) لیجنڈری اداکار، پروڈیوسر اور فلم ساز شان شاہد کو

سندھ میں پیپلزپارٹی کو تحریک انصاف سے کوئی خطرہ نہیں ہے، ناصر حسین شاہ

?️ 26 دسمبر 2023سکھر: (سچ خبریں) رہنما پیپلزپارٹی ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ

روس میں امریکی کمپنیوں کی واپسی؛ ریاض مذاکرات کا پہلا مثبت پیغام

?️ 19 فروری 2025 سچ خبریں:روس کے ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ نے اعلان کیا ہے کہ

امریکہ نے اسرائیل پر داغے جانے والے ایرانی میزائلوں میں سے ایک بھی نہیں روکا: سی‌ان‌ان

?️ 9 جون 2026سچ خبریں:سی‌ان‌ان کے مطابق ایک امریکی اہلکار نے دعویٰ کیا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے