?️
کراچی (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی کے لوگ بوند بوند پانی کو ترس رہے ہیں،یہ مسئلہ بھی ہم حل کریں گے۔کراچی میں جلد جدید ٹرین چلتی ہوئی نظرآئے گی، گرین لائن بس سروس تبدیلی کا نام ہے، پیپلزپارٹی کی آئندہ مقامی حکومت ہوگی نہ ہی سندھ حکومت بچے گی، پیپلزپارٹی نے جو کراچی کے ساتھ کیا، لوگ آئندہ الیکشن میں منافع سمیت لوٹائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں جدید ٹرانسپورٹ کا نظام نہیں تھا لیکن آج کراچی کے لاکھوں لوگ گرین لائن بس میں سفر کر رہے ہیں، جو پوچھتے ہیں تبدیلی کہاں ہے تو انہیں گرین لائن بس میں سفرکرنا چاہیے۔
سابق صدر پرویزمشرف کے دور کراچی میں کام ہوتے ہوئے دکھائی دیے لیکن اس دور میں بھی سرکلر ریلوے منصوبہ نہیں بن سکا، منصوبے کی منظوری دے دی ہے، سرکلر ریلوے کا منصوبہ بھی وفاقی حکومت بنائے گی، کراچی میں جلد جدید ٹرین چلتی ہوئی نظرآئے گی۔انہوں نے پانی ملک کے ہر شہر کا مسئلہ ہے، کراچی کے لوگ بوند بوند پانی کو ترس رہے ہیں،یہ مسئلہ بھی ہم حل کریں گے۔
پیپلزپارٹی کی حکومت نے کراچی میں کوئی کام نہیں کیا، آئندہ پیپلزپارٹی کے پاس سندھ حکومت بچے گی اور نہ ہی مقامی حکومت بچے گی، پیپلزپارٹی کی حکومت نے جو کراچی والوں کے ساتھ کیا کراچی کے لوگ منافع سمیت لوٹائیں گے۔ مردم شماری میں کراچی کی آبادی کوپوراظاہر نہیں کیا جاتا، سیاسی جماعتوں کی کوشش ہوتی ہے سیاست ہو مسئلہ حل نہ ہو۔
اسد عمر نے کہا کہ نئی مردم شماری پر ہمارے اتحادیوں کے بھی بینر ہیں،اب دوبارہ شفاف ترین مردم شماری ہوگی۔ مردم شماری مئی میں شروع ہوجائے گی اور دسمبر 2022 میں نتائج سامنے آئیں گے، نتیجہ وہی ہوگا جو کراچی کی سڑکوں پر نظر آتا ہے۔ کان کھول کر سن لو! کراچی کو بےاختیار چلانے کا وقت ختم ہوگیا،کراچی اب کسی سے بھیک نہیں مانگے گا۔
مشہور خبریں۔
حکومت نے مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں 6.3 ارب ڈالرز کے بیرونی قرضے لیے
?️ 24 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے رواں مالی سال کے ابتدائی 7
فروری
امریکی حکام کے سیکیورٹی گارڈ سے نئے بے نقاب سیریل اسکینڈل
?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:اگرچہ سلیمانی کے قتل میں کردار ادا کرنے والے برائن ہک
مئی
ہمارے شہریوں، سپاہیوں کا ولولہ اور قربانی ملکی سلامتی کی بنیاد ہے۔ آرمی چیف
?️ 12 مئی 2025راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی
مئی
پوپ کی معافی کے بعد کینیڈا کے چرچ کا نیا جنسی اسکینڈل
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں: عالمی کیتھولک کے رہنما پوپ فرانسس کے کینیڈا کے
اگست
عراقی فوج کی داعش کے خفیہ ٹھکانوں پر بمباری
?️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں:عراقی فضائیہ نے دہشت گرد عناصر کے خلاف تازہ ترین کارروائی
دسمبر
لیبیا سے برطانوی سفیر کو نکالنے کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ
?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں:لیبیا میں لندن کے سفارت خانے کی جانب سےاس ملک کی
دسمبر
امریکہ میں ایک نیا سیاسی اور سکیورٹی بحران
?️ 21 اپریل 2025 سچ خبریں:حساس فوجی آپریشن کی معلومات کا غیر محفوظ اور غیر
اپریل
امریکہ اپنا تابوت لے کر عراق سے نکلےگا
?️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں : امریکہ اور مغرب کے زوال کی نشانیوں میں سے
دسمبر