?️
کراچی: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 کے ضمنی انتخاب میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا، پولنگ سٹیشن کے احاطے میں موجود افراد کو ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت ہوگی، انتخاب کیلئے 263 پولنگ سٹیشن میں 1052 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے۔
قومی اسمبلی کے حلقے میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت صبح 8 بجے شروع ہوا جو کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہا۔
حلقے میں مجموعی طور پر 263 پولنگ اسٹیشنز میں سے 201 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیکر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے۔
کسی بھی قسم کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے، پولیس کے 2700 اہلکاروں کے علاوہ پاک فوج اور رینجرز اہلکار بھی تعینات کیے گئے۔
پی ٹی آئی کے ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی نشست پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں 15 امیدوار مدمقابل ہیں۔
پی ای سی ایچ ایس، طارق روڈ، پی آئی بی کالونی، لائنز ایریا اور خداداد کالونی سمیت دیگر علاقوں کے لوگ اپنے نمائندے کا انتخاب کریں گے۔
حلقے میں ایم کیو ایم پاکستان کے معید انور اور پی ٹی آئی کے امیدوار محمود مولوی کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے، پیپلز پارٹی اور جمیعت علمائے اسلام کے امیدوار ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار کے حق میں دست بردار ہو چکے ہیں جبکہ ڈاکٹر فاروق ستار آزاد امیدوار کے طور پر مقابلے میں موجود ہیں۔
تحریک لبیک پاکستان کے محمد احمد رضا، پاک سرزمین پارٹی کے سید حفیظ الدین اور مہاجر قومی موومنٹ کے محمد شاہد بھی امیدوار ہیں۔
مشہور خبریں۔
پاک فضائیہ ملکی دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہے: ایئر چیف
?️ 6 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سربراہ پاک فضائیہ ایئر مارشل ظہیر احمد بابر
ستمبر
کیا دنیا واپسی کے نقطہ کے قریب پہنچ رہی ہے ؟
?️ 15 جون 2024سچ خبریں: آج روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے وزارت خارجہ میں شرکت
جون
روس اور وینزویلا کو تقسیم کرنے کی امریکی سازش: نیویارک ٹائمز
?️ 6 مارچ 2022سچ خبریں: یورپی اور امریکی ممالک کی جانب سے روس کو دنیا سے
مارچ
بھارت کا ممبئی حملوں کے مبینہ ملزم حافظ سعید کی حوالگی کا باضابطہ مطالبہ
?️ 30 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے
دسمبر
صہیونی جنگی کابینہ کا جنگ بندی کی تجویز پر حماس کے ردعمل کا جائزہ
?️ 8 فروری 2024سچ خبریں:پیرس معاہدے کے مجوزہ فریم ورک پر حماس کے ردعمل کا
فروری
جیل بھرو تحریک: پہلے دور دراز جیلوں کو بھریں گے، وزیر داخلہ
?️ 27 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پاکستان
فروری
سعودی اور اسرائیل کے تعلقات کی تازہ ترین صورتحال
?️ 4 مئی 2025سچ خبریں: میڈل ایسٹ آئی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب نے
مئی
پوپ فرانسس کے بحرینی بادشاہ سے مطالبے
?️ 5 نومبر 2022سچ خبریں:پوپ فرانسس نے بحرین کے اپنے پہلے دورے پر اس ملک
نومبر