?️
کراچی: (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ مجھے رپورٹ ملی ہے کہ کراچی میں کمپنیوں کی طرف سے افطار اور سحری میں گیس کی فراہمی میں کوتاہی ہوئی ہے لیکن اب کراچی افطاری اور سحری میں گیس کی فراہمی کے لیے سختی سے عمل کررہے ہیں اور ان اوقات میں گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت مصدق ملک نے کہا کہ ہم نے گیس میں امیر آدمی کا ملک اور غریب آدمی کا ملک علیحدہ کردیا ہے، ہم نے غریب آدمی کا تحفظ کیا ہے اور یہ غریب لوگ ملک کے 60 فیصد بنتے ہیں لیکن صاحب حیثیت لوگوں کو کہا گیا ہے کہ آپ کو زیادہ قیمت ادا کرنی پڑے گی، وہ زیادہ پیسے کسی منافع میں نہیں جائیں گے بلکہ اس کے ذریعے غریب کو سستی گیس دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم کراچی میں اس بات پر سختی سے عمل کررہے ہیں کہ افطاری اور سحری کے وقت کسی جگہ بھی گیس کا فقدان نہ ہو ، مجھے رپورٹ ملی ہے کہ اس میں کمپنیوں کی طرف سے کوتاہی ہوئی ہے اور بعض جگہوں پر گیس کی فراہمی بروقت نہیں ہوتی۔
ان کا کہنا تھا کہ بعض جگہوں پر جہاں انفرااسٹرکچر کمزور ہے وہاں کچھ لوگوں کو سحری اور افطار کے وقت بھی مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، مجھے وزیراعظم نے کراچی بھیجا ہی اس لیے ہے کہ یہ کام رکے اور اگلے کچھ دن میں اگر کسی بھی جگہ جھول ہے تو وہ ختم کردیا جائے گا اور سوئی سدرن گیس کمپنی نے رضامندی ظاہر کی ہے کہ اب ایسا نہیں ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ جہاں بھی گیس کی قلت ہے ہم کسی بھی طرح کر کے سحر و افطار میں گیس پہنچائیں گے، اس میں مسئلہ یہ ہے کہ جب ہم کہتے ہیں کہ سحر اور افطار میں گیس فراہمی کی بات کرتے ہیں تو درمیان میں گیس کا لوڈ کم کرنا پڑتا ہے لیکن لوگ کہتے ہیں کہ ان اوقات میں بھی گیس دی جائے۔
مسلم لیگ(ن) کے رہنما نے کہا کہ ہمارے پاس گیس کے ذخائر اتنے کم ہو گئے ہیں کہ 24 گھنٹے گیس دینے کے لیے گیس نہیں ہے، بلوچستان میں پچھلے دنوں غیرمعمولی سردی آئی جس کی وجہ سے بلوچستان میں رات کے وقت درجہ حرارت دو یا تین ڈگری ہو جاتا ہے تو گیس کی بڑی تعداد بلوچستان بھیجی جا رہی ہے۔
ملک میں عدم استحکام کے باوجود کابینہ کی جانب سے سپریم کورٹ کا 14مئی کو الیکشن کا فیصلہ ماننے سے انکار کے حوالے سے سوال پر مصدق ملک نے کہا کہ ملک میں استحکام کی ذمے داری تو ہماری ہے لیکن اس کی کچھ ذمے داری تو سپریم کورٹ پر بھی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کس کا فیصلہ مانا جائے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا فیصلہ مانا جائے، جسٹس منصور علی شاہ کا فیصلہ مانا جائے، جسٹس یحییٰ آفریدی کا مانا جائے، بینچ تو بن نہیں پا رہا، سات کا بینچ ہوتا ہے تو چار لوگ اعتراض کر دیتے ہیں، تو کس کا فیصلہ مانیں۔
انہوں نے عمران خان کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم تو سیاستدان ہیں، عوامی خدمت پر مامور ہیں تو ہر کسی کا حق ہے کہ انگلی بھی اٹھائے اور بات بھی کرے، ہم جوابدہ بھی ہیں اور حاضر بھی ہیں لیکن اداروں کے خلاف جو آپ نے تحریکیں چلوائیں، جو شہدا کے خلاف تحریکیں چلوائیں، آپ نے اپنے ہی ملک کے چیف کی تقرری سے پہلے انہیں بدنام کرنا شروع کردیا اور بعد میں بھی بدنام کرتے رہے تو اس ادارے کو بھی آپ نے باہر نکال دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ میں جو کچھ ہو رہا ہے تو آپ ہم سے سوال پوچھ رہے ہیں، آپ ان لوگوں سے سوال پوچھیں جو سپریم کورٹ کے جج ہیں، جو معترض ہیں، وہ بھی تو جسٹسز ہیں، ہماری بات مت مانیے ان کی آواز تو سنیے، اگر آدھا سپریم کورٹ فیصلوں کی شکل میں اور خود کو بینچ سے علیحدہ کرنے کی شکل میں کوئی احتجاج کررہا ہے تو سوچیے کہ وہ کیوں معترض ہیں۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب نے 2 ارب ڈالر دیے لیکن آخر ہم کب تک قرضے لیتے رہیں گے، شہباز شریف
?️ 11 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج
جولائی
غزہ کی جنگ میں ہم شکست کھا چکے ہیں: اسرائیلی جنرل کا اعتراف
?️ 20 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے ریٹائرڈ جنرل اسحاق بریک نے تسلیم کیا
اکتوبر
پیلزپارٹی نے مرتضی وہاب کو میئر کراچی نامزد کر دیا
?️ 5 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے میئر کے لیے
جون
اسرائیلی حکومت کا ایک اور سکینڈل سامنے آگیا
?️ 8 ستمبر 2025اسرائیلی حکومت کا ایک اور سکینڈل سامنے آگیا اسرائیلی اخبار یسرائیل ہیوم
ستمبر
ٹرمپ کی واپسی سے سب سے زیادہ پریشان کون ہے؟
?️ 18 نومبر 2024سچ خبریں: بین الاقوامی امور کے ماہر عباس اصلانی نے ایک نوٹ
نومبر
میرے خلاف عالمی نفرت کی وجہ میڈیا پروپیگنڈا ہے: نیتن یاہو
?️ 23 جولائی 2025صیہونی ریاست کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے ایک پریس کانفرنس میں
جولائی
واٹس ایپ کے ویب ورژن میں صارفین کے متعدد نئےفیچرز متعارف
?️ 3 نومبر 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے اعلان کیا گیا
نومبر
انتخابات نزدیک، مسلم لیگ (ن) تاحال منشور پیش نہ کر سکی
?️ 21 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عام انتخابات نزدیک آنے کے باوجود مسلم لیگ
جنوری