کراچی میں دلخراش ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق

کراچی میں دلخراش ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق

?️

کراچی(سچ خبریں) کراچی میں شہر قائد کے معروف علاقے کلفٹن میں  ایک دلخراش ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس  میں دو خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے، افراد کی شناخت ابھی نہیں ہوئی۔ واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کیا اور امدادی کاروائیاں شروع کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب چورنگی انڈر پاس میں تیز رفتار کار بے قابو ہوکر الٹ گئی، اسی دوران ایک موٹر سائیکل بھی اس کی زد میں آگئی، دلخراش حادثے میں دو خواتین سمیت ایک شخص جاں بحق ہوا۔

ریسکیو ذرائع نے حادثے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گئی ، کار کی زد میں ایک موٹر سائیکل سوار اور ایک راہ گیر خاتون زد میں آئی، حادثے میں دو خواتین اور ایک مرد جاں بحق جبکہ ایک بچی زخمی ہوئی، زخمی ہونے والی بچی خاتون کے ہمراہ تھی۔ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ مبینہ طور پر خاتون اپنی بچی کے ہمراہ بس سے کچھ دیر پہلے اتری تھی ۔

حکام کے مطابق واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کیا، حادثے کے بعد پنجاب چورنگی انڈر بائی پاس کو ٹریفک کے لئے بند کرتے ہوئے امدادی کارروائیاں شروع کردیں، جاں بحق افراد کی فوری شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

مشہور خبریں۔

جولانی کو دمشق کے جنوب میں داخل ہونے کا حق نہیں: اسرائیل

?️ 3 مارچ 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کی خبروں اور تجزیاتی سائٹ داور کی رپورٹ

اسرائیل کے خلاف سب سے بڑا خطرہ

?️ 10 نومبر 2025سچ خبریں: صیونیستی ریاست میں نام نہاد ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ یاایر گولان

ہالوئے کے منامہ سفر کی وجہ کیا ہے؟

?️ 14 جون 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے کل رات اعلان کیا کہ صیہونی حکومت

اردوغان کے مشیرکا دمشق کے سلسلے میں نظریہ

?️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:اردوغان کی حکومت کے حکام اور ترک حکمراں جماعت کی قیادت

چوہدری نثار کا مولانا فضل الرحمان کو پیغام

?️ 21 مارچ 2022راولپنڈی (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ایک

شام کی خودمختاری اور ارضی سالیمت کا احترام کیا جائے:اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب

?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب نے شام سے متعلق سلامتی کونسل

سعودی صیہونی دوستی کروانا مشکل ہے؟امریکہ کا کہنا ہے؟

?️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے ریاض اور تل ابیب

پی ٹی آئی کے اقدامات پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑا انقلاب ہے

?️ 25 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے وزیراطلاعات فواد چوہدری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے