کراچی میں تاجروں سے وزیر خزانہ کی اہم میٹینگ ہوئی

شوکت ترین

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق کراچی میں تاجروں اور سرمایہ کاروں سے خطاب کرتے ہوئے اوزیر خزانہ شوکت ترین   نے کہا کہ ٹیکس دہندگان کے لیے مزید آسانیاں پیدا کر رہے ہیں ، اسی مقصد کے حصول کے لیے ایف بی آر کو ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے سے روکا گیا ہے ، حکومت معاشی صورتحال کو بہتر کرنے کے لیے کوششیں کرتی رہے گی تاہم اس کے لیے آئی ایم ایف کی کچھ شرائط ہیں۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ تاجروں کے مفاد میں معاشی پالیسیوں کو بہتر بنایا گیا ، معاشی پالیسیاں بہتر ہوں گی تو تاجروں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور وہ سرمایہ کاری کریں گے ، جس کے لیے تاجروں کو مطمئن کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے جس کے لیے حکومت نے بجٹ میں تاجروں کو سہولیات دیں اور تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے کوششیں کرتے رہیں گے ، ماضی میں پاکستان نے کئی ملکوں کی معیشت بہتر کرنے میں کردار ادا کیا ، مقاصد اچھے ہوں تو منزل بآسانی حاصل کی جاسکتی ہے۔
علاوہ ازیں وفاقی حکومت نے کسانوں کو کاروبار کیلئے مالی مدد فراہم کرنے اعلان کردیا ، وزیر خزانہ شوکت ترین کہتے ہیں کہ کسانوں کو سود کے بغیر قرض اور کاروبار کے لیے مالی مدد دیں گے ، نچلے طبقے کے 40 لاکھ خاندان کو کامیاب پاکستان پروگرام میں شامل کریں گے جب کہ کسانوں کو سود کے بغیر قرض اور کاروبار کے لیے مالی مدد دیں گے، اس کے علاوہ صوبوں کے عوام کو یونیورسل ہیلتھ انشورنس میں بھی شامل کیا جائے گا۔
اس سلسلے میں وزیر خزانہ شوکت ترین کی سربراہی میں کامیاب پاکستان پروگرام سے متعلق اجلاس ہوا ، جس میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار، نیشنل بینک کے سربراہ اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی ، اجلاس میں کامیاب پاکستان پروگرام رواں ماہ لانچ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ، حکومت نے اربوں روپے کا بجٹ مختص کر دیا ہے اور 5 لاکھ روپے تک بغیر سود قرضہ دیا جائے گا ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہاؤسنگ منصوبے، اسکل ڈویلپمنٹ اور آسان قرضوں کو کامیاب پاکستان کے بینر تلے لایا جائے گا جب کہ ہیلتھ کارڈز اور زرعی خدمات کو بھی کامیاب پاکستان پروگرام کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
مذکورہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے نوجوانان عثمان ڈار نے کہا کہ وزیر اعظم نے ملک گیر سطح پر عوامی فلاح کے اقدامات کی ہدایت کی ہے اور وزیر خزانہ سے مشاورت مکمل کر لی ہے اور پروگرام چند دنوں میں لانچ کر دیا جائے گا ، کامیاب پاکستان حکومت کا فلاحی ایجنڈے پر مشتمل سب سے بڑا پروگرام ہو گا اور حکومت ہر خاندان میں سے ایک فرد کو ٹیکنیکل ایجوکیشن دے گی ، منصوبے کے ذریعے ملک بھر کی عوام کو کم خرچ ہاوسنگ اسکیم میں شامل کیا جائے گا اور مائیکروفنانسنگ کے ذریعے نچلے طبقے کی مدد کا طریقہ کار بھی طے ہو گا۔

مشہور خبریں۔

ایف بی آر نے گزشتہ سال کے مقابلے میں 700 ارب روپے سے زائد اکٹھے کر لیے

?️ 1 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  ایف بی آر حکام کی جانب سے بتایا

وزیر اعلیٰ پنجاب نے 6افسروں کو عہدے سے ہٹا دیا

?️ 8 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں)پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثما ن بزدار نے ڈیرہ غازی

تل ابیب کو حماس کی نئی فوج سے خوف کیوں ہے؟

?️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: بڑے پیمانے پر حملے اور قتل و غارت بیکار ہے۔

اسرائیل نے جنگ بندی کی خلاف وزری کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر غزہ کی پٹی پر فضائی حملے شروع کردیئے

?️ 16 جون 2021غزہ (سچ خبریں) دہشت گرد ریاست اسرائیل نے جنگ بندی کی خلاف

برطانوی ملکہ کے شوہر شہزادہ فلپس کی آخری رسومات ادا، ملک بھر میں توپوں کی سلامی دی گئی

?️ 10 اپریل 2021لندن (سچ خبریں) برطانوی ملکہ کے شوہر شہزادہ فلپس کی آخری رسومات

حافظ نعیم الرحمٰن کا حکومت کو شدید انتباہ

?️ 8 اگست 2024سچ خبریں: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے

صیہونی آبادکاروں کا کوئی ٹھکانہ نہیں

?️ 27 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ صیہونی آبادکاروں کی

سرینگر میں جی20 اجلاس سے بھارت کے اغراض و مقاصد

?️ 23 مئی 2023سچ خبریں:عالمی معیشتوں کی تنظیم جی 20 کا سربراہی اجلاس رواں سال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے