?️
کراچی(سچ خبریں) بنگلہ دیش سے ایران کے راستے بھارت کے شہر لکھنو جانے والا مسافر طیارے نے ہنگامی طور پر کرابی میں لینڈینگ کی ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق شارجہ سے بھارتی شہر لکھنو جانے والی بھارتی ائیر لائن کے ایک طیارے کے مسافر کی طبعیت خراب ہونے پر جہاز کو ہنگامی طور کراچی اتارا گیا۔
میڈیا کے مطابق 60 سالہ مسافر جہاز میں انتقال کر چکا تھا۔سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق شارجہ سے بھارتی شہر لکھنو جانے والی انڈیگو ائیر لائن کی فلائٹ نمبر آئی جی او 1412 صبح 4 بجے جونہی ایران کے راستے پاکستان حدود میں داخل ہوئی تو جہاز میں سوار ایک مسافر کی طبعیت ہو گئی۔
کپتان کی جانب سے فورا ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا گیا اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جہاز کو کراچی ائیرپورٹ اتارنے کی اجازت مانگی گئی۔انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اتھارٹیز کی جانب سے اجازت ملنے پر طیارے نے صبح 5 بجے ہنگامی طور پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کیا۔
ایو ایشن ذرائع کے مزید بتایا کہ ہنگامی طبی امداد دئیے جانے تک 67 سالہ مسافر حبیب الرحمن جہاز میں ہی انتقال کر چکے تھے،ڈاکٹرز کی جانب سے موت کی تصدیق اور دستیاویز کارروائی اور ضروری اقدامات کے بعد فلائٹ نمبر آئی جی او 1412 صبح 8 بج کر 36 منٹ پر کراچ سے احمد کے لیے روانہ ہو گئی۔
یہاں واضح رہے کہ 2 سال سے جاری کشیدہ حالات کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کے درمیان پروازوں کی آمد و رفت بند ہیں۔ تاہم کچھ مواقعوں پر دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے طیاروں کو اپنی ائیر اسپیس کے استعمال کی اجازت دی۔ جبکہ کچھ مواقعوں پر بھارت سے اڑان بھرنے والے طیاروں کو ایمرجنسی کی صورت میں پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت دی گئی۔ گزشتہ سال نومبر میں بھارت کی ایک نجی ائیرلائن کے طیارے نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔
بتایا گیا کہ خلیجی ملک سعودی عرب کے شہر ریاض سے نئی دہلی جانے والے گوا ائیر کے مسافر طیارے میں دوران پرواز ایک مسافر کو دل کا دورہ پڑا۔ مسافر کی حالت بگڑنے کی وجہ سے دوران پرواز طیارے کو کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مسافر طیارے کے پائلٹس نے اس صورتحال میں فوری کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا اور اجازت ملنے پر طیارے کو جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کروایا گیا۔ طیارے کی لینڈنگ کے بعد مسافر کو طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم مسافر کا انتقال ہو چکا تھا۔


مشہور خبریں۔
طارق فاطمی معاون خصوصی برائے خارجہ امور مقرر
?️ 20 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے طارق فاطمی کو معاون خصوصی برائے
اپریل
جنوبی لبنان کے خلاف صیہونی حکومت کی جنگ جاری ہے: حزب اللہ
?️ 18 اکتوبر 2025سچ خبریں: لبنان کی پارلیمان میں وفاداری بہ مقاومت کی فرنٹ کے
اکتوبر
ٹی وی چینلز میں ہراسانی اور کاسٹنگ کاؤچ کم ہوتی ہے، کومل میر
?️ 26 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ کومل میر نے کہا ہے کہ اگرچہ ان
جولائی
غزہ کی جنگ کے معاملے پر شہید ہنیہ کے قتل کے اثرات
?️ 2 اگست 2024سچ خبریں: الجزیرہ نیوز ویب سائٹ نے ایک مضمون میں تحریک حماس
اگست
صومالیہ کو 30 سال بعد سلامتی کونسل کا تحفہ
?️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 30 سال سے زائد
دسمبر
صوفیہ نے ماسکو کو پیوٹن کو بلغاریائی ہوائی راہداری استعمال کرنے کی اجازت دی
?️ 21 اکتوبر 2025سچ خبریں: بلغاریہ کے وزیر خارجہ گئورگ جارجیف کا کہنا ہے کہ
اکتوبر
سعودی حکام خانۂ خدا کو کس نظر سے دیکھتے ہیں؟
?️ 9 جون 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے حج کے معاملے
جون
حماس نے عالمی برادری سے صیہونی جارحیت کو روکنے کا مطالبہ کیا
?️ 28 جون 2022سچ خبریں: تحریک حماس نے مشرقی یروشلم کے عبوری صیہونی حکومت کے
جون