کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر نیپرا حکام برہم، سی ای او کے الیکٹرک کا جواب مسترد

?️

کراچی: (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) میں عوامی سماعت کے دوران کراچی کے شہری گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ پر پھٹ پڑے، نیپرا حکام نے اظہار برہمی کرتے ہوئے سی ای او کے الیکٹرک کا جواب مسترد کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق نیپرا میں کے الیکٹرک کی مارچ کی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر عوامی سماعت ہوئی، اس موقع پر کراچی کے شہری گھنٹوں طویل لوڈشیڈنگ پر پھٹ پڑے۔

کراچی چیمبر آف کامرس کے نمائندے نے کہا کہ موسم گرما شروع ہوتے ہی کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ شروع ہوچکی، نیپرا سے گزارش ہے کہ اس کا کوئی راستہ نکالیں۔

اس موقع پر کے الیکٹرک کی جانب سے شہر میں جاری لوڈشیڈنگ پر دیے گئے جواب پر ممبر نیپرا نے برہمی کا اظہار کیا۔

ممبر نیپرا رفیق شیخ نے کہاکہ اتنے سنجیدہ جواب پر کے الیکٹرک کا جواب انتہائِی بچگانہ ہے، کے الیکٹرک کا لوڈشیڈنگ پر جواب مکمل مسترد کرتے ہیں، اگر اس معاملے پر نہ بولیں تو لگے گا کہ ہم کے الیکٹرک کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک سے متعلق زمینی حقائق بہت مختلف ہوچکے ہیں، جو یہاں بتایاجاتا ہے، زمینی حالات اس سے یکسر مختلف ہیں، کے الیکٹرک کے بجلی کی تقسیم کے حالات انتہائی خراب ہوچکے ہیں۔

چیف ایگزیکٹو افسر کے الیکٹرک مونس علوی نے کہا کہ پیسے ریکور کرنے اور لاسز کم کرنے کا کوئی طریقہ سمجھ نہیں آ رہا، ایسے علاقے ہیں جہاں ہمارے لوگوں کو مارا جاتاہے، میں تو رات دو، دو بجے تک اپنے لوگوں کو بچا رہا ہوتا ہوں، نیپرا لوگوں سے اپیل کرے کہ کنڈے نہ لگائے اور بل ادا کرے۔

نیپرا حکام نے سی ای او کے الیکٹرک کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا۔

بجلی سستی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

دریں اثنا، کراچی کے لیے مارچ کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 5.02 روپے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل ہو گئی۔

نیپرا نے سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا، جو بعد میں جاری کیا جائے گا۔

نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کی مارچ کی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق جون کے ماہ کے بلوں پر ہوگا۔

یاد رہے کہ کے الیکٹرک نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی5 روپے 2 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست جمع کرائی تھی،

مشہور خبریں۔

اہل غزہ کی حالت بالکل ٹھیک نہیں!

?️ 29 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ کے ایک باشندے نے اس بات کا تذکرہ کرتے

بائیڈن نے روس کو دہشت گرد کہنے کی مخالفت کی

?️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں:      امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی اور

توشہ خانہ کیس کی سماعت کرنے والے جج کی ’متنازع‘ فیس بک پوسٹس کا معاملہ ایف آئی اے کے حوالے

?️ 28 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس کی

یوکرین فوجی ساز و سامان کی حفاظت کرنے سے قاصر

?️ 21 جولائی 2023سچ خبریں:فروری 2022 میں جنگ کے آغاز کے بعد سے، یوکرین کو

میانمار کی باغی فوج نے اپنے مخالف میڈیا اداروں کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

?️ 10 مارچ 2021میانمار (سچ خبریں) میانمار کی باغی فوج نے اپنے مخالف میڈیا اداروں

عراق میں داعش کے دو اہم کمانڈر ہلاک

?️ 22 مئی 2021سچ خبریں:عراقی مسلح افواج کے ترجمان نے عراقی فورسز کے ایک آپریشن

آڈیو لیکس معاملہ: نجی شخصیات کی ٹیلی فونک گفتگو کی ریکارڈنگز پر اٹارنی جنرل سے معاونت طلب

?️ 1 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے