?️
کراچی: (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) میں عوامی سماعت کے دوران کراچی کے شہری گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ پر پھٹ پڑے، نیپرا حکام نے اظہار برہمی کرتے ہوئے سی ای او کے الیکٹرک کا جواب مسترد کردیا۔
ڈان نیوز کے مطابق نیپرا میں کے الیکٹرک کی مارچ کی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر عوامی سماعت ہوئی، اس موقع پر کراچی کے شہری گھنٹوں طویل لوڈشیڈنگ پر پھٹ پڑے۔
کراچی چیمبر آف کامرس کے نمائندے نے کہا کہ موسم گرما شروع ہوتے ہی کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ شروع ہوچکی، نیپرا سے گزارش ہے کہ اس کا کوئی راستہ نکالیں۔
اس موقع پر کے الیکٹرک کی جانب سے شہر میں جاری لوڈشیڈنگ پر دیے گئے جواب پر ممبر نیپرا نے برہمی کا اظہار کیا۔
ممبر نیپرا رفیق شیخ نے کہاکہ اتنے سنجیدہ جواب پر کے الیکٹرک کا جواب انتہائِی بچگانہ ہے، کے الیکٹرک کا لوڈشیڈنگ پر جواب مکمل مسترد کرتے ہیں، اگر اس معاملے پر نہ بولیں تو لگے گا کہ ہم کے الیکٹرک کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک سے متعلق زمینی حقائق بہت مختلف ہوچکے ہیں، جو یہاں بتایاجاتا ہے، زمینی حالات اس سے یکسر مختلف ہیں، کے الیکٹرک کے بجلی کی تقسیم کے حالات انتہائی خراب ہوچکے ہیں۔
چیف ایگزیکٹو افسر کے الیکٹرک مونس علوی نے کہا کہ پیسے ریکور کرنے اور لاسز کم کرنے کا کوئی طریقہ سمجھ نہیں آ رہا، ایسے علاقے ہیں جہاں ہمارے لوگوں کو مارا جاتاہے، میں تو رات دو، دو بجے تک اپنے لوگوں کو بچا رہا ہوتا ہوں، نیپرا لوگوں سے اپیل کرے کہ کنڈے نہ لگائے اور بل ادا کرے۔
نیپرا حکام نے سی ای او کے الیکٹرک کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا۔
بجلی سستی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
دریں اثنا، کراچی کے لیے مارچ کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 5.02 روپے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل ہو گئی۔
نیپرا نے سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا، جو بعد میں جاری کیا جائے گا۔
نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کی مارچ کی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق جون کے ماہ کے بلوں پر ہوگا۔
یاد رہے کہ کے الیکٹرک نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی5 روپے 2 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست جمع کرائی تھی،


مشہور خبریں۔
جنرل سلیمانی کا بدلہ لینے میں تاخیر کی وجوہات:امریکی تحقیقاتی ادارہ
?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:جنرل سلیمانی کی شہادت نے امریکہ کو سکھایا کہ ایران غیر
ستمبر
مراکش میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے فلسطین سے یکجہتی کا اظہار کیا
?️ 30 نومبر 2025 مراکش میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے فلسطین سے یکجہتی
نومبر
مزاحمتی تحریک کو کیا کرنا چاہیے اور عرب ممالک کیا کر رہے ہیں؟ عراقی مزاحمتی تحریک کے ایک عہدیدار کا انڑویو
?️ 17 نومبر 2024سچ خبریں:عراق کی عہداللہ تحریک کے سکریٹری جنرل، سید ہاشم الحیدری نے
نومبر
ترکی میں سیاسی بحران؛ استنبول میں کشیدگی اور ہنگامہ آرائی کا سلسلہ جاری
?️ 24 مارچ 2025سچ خبریں: استنبول میں اکرم امام اوغلو کی گرفتاری کے بعد ترکی
مارچ
ٹرمپ نے ڈیموکریٹس سے ملاقات کی درخواست مسترد کر دی/امریکی حکومت کے شٹ ڈاؤن کا خطرہ بڑھ گی
?️ 24 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکومتی شٹ ڈاؤن کو روکنے
ستمبر
حزب اللہ کا صہیونی حکومت کی جنگی کونسل کو شدید انتباہ
?️ 5 جون 2024سچ خبریں: عرب دنیا کے مشہور تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے حزب
جون
عرب ممالک کے سربراہوں نے ریاض میں اجلاس میں کیا کہا؟
?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں: عرب اور اسلامی ممالک کے سربراہوں کا اجلاس سعودی دارالحکومت
نومبر
سعودی عرب کی ایران پر حملے سے ٹرمپ کو روکنے کی وجہ
?️ 12 اگست 2026سچ خبریں:سعودی حکام کے مطابق ریاض نے اگست کے آغاز میں امریکہ
اگست