کراچی: طبی عملے کا دھرنا، ویکسینیشن کا عمل تاحال معطل

کراچی: طبی عملے کا دھرنا، ویکسینیشن کا عمل تاحال معطل

?️

کراچی (سچ خبریں) گذشتہ 9ماہ سے تنخواہوں  سے محروم  کراچی کے سب سے بڑے ویکسینیشن مرکز ایکسپو سینٹر اور ڈاو یونیورسٹی میں طبی عملے کی ہڑتال کے باعث ویکسی نیشن کا عمل معطل ہے۔ ویکسی نیٹرز نے ڈی ایچ اوایسٹ کے دفتر کے باہر دھرنا دیا ہوا ہے ملازمین کا کہنا ہے کہ ایکسپو سینٹر کی انتظامیہ تنخواہوں کی ادئیگی کیلئے تیار نہیں ہے۔

ویکسی نیٹرز نے ڈی ایچ اوایسٹ کے دفتر کے باہر دھرنا دیا ہوا ہے، مظاہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے حکومت ہمیں تنخواہیں ادا نہیں کر رہی۔تنخواہوں سے محروم ویکسی نیٹرز کے احتجاج کے دوسرا مرحلے میں پی آئی بی کالونی میں واقع کے ایم سی اسپتال کے باہر احتجاج جاری ہے۔

گذشتہ 9ماہ سے تنخواہوں کی عدم فراہمی کیخلاف احتجاج کے باعث کراچی ایکسپو سینٹر مکمل طور پر ویکسی نیشن کے حوالے سے غیر فعال ہوگیا ہے۔ویکسی نیٹرز کے احتجاج کا آج گیارواں دن ہے، ویکسی نیٹرز نے ڈی ایچ او آفس کے مرکزی دفتر کے سامنے راستہ بند کرکے احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں۔

ملازمین کا کہنا ہے کہ ایکسپو سینٹر کی انتظامیہ تنخواہوں کی ادئیگی کیلئے تیار نہیں ہے، تنخواہوں کے حصول تک احتجاج جاری رکھیں گے۔مظاہرے اور احتجاج کے باعث ایکسپو سینٹر میں کورونا ویکسینیشن کے خواہش مند شہری وائرس کی روک تھام کیلئے ویکسین سے محروم ہیں۔ شہریوں کی بڑی تعداد کو ہڑتال کے باعث پریشانی کا سامنا ہے۔

 

عوام کا کہنا ہے کہ بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کی روک تھام کیلئے ویکسینیشن ضروری قرار دی جارہی ہے۔ طبی عملہ ہڑتال کے باعث ویکسین لگانے سے انکاری ہے، حکومت تنخواہوں کی ادائیگی فوری یقینی بنائے۔

مشہور خبریں۔

بجٹ ہماری پالیسی اور فیصلوں کی عکاسی کرے گا

?️ 5 جون 2021لاہور(سچ خبریں)لاہور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے  وفاقی وزیر اطلاعات فواد

یمن کی تحریک انصار اللہ کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیاں

?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی وزارت خزانہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا

جنین میں دھماکہ خیز صورتحال

?️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں: جنین کیمپ میں کی جانے والی جارحانہ کارروائیوں کے بعد کہ

اگر یوکرین جنگ کا حل نہ نکلا تو حالات کافی دلچسپ ہوں گے!:ٹرمپ

?️ 17 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر

روس نے ارجنٹینا کو دیا ایک اہم پیغام

?️ 29 دسمبر 2023سچ خبریں:روس روس کے سفیر دمتری فیکوٹیسٹوف نے ارجنٹائن کے دائیں بازو

لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر پہلی کرنل کمانڈنٹ بن گئیں

?️ 27 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)

فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو مقامی اور درآمد ہونے والی ادویات پر بار کوڈ لگانے کی ہدایات

?️ 27 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو مقامی اور درآمد ہونے والی

غزہ: شہباز شریف کی امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت

?️ 13 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے وزیر اعظم کے دفتر سے پیر کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے