کراچی:  شہری ویکسینیشن لگا کر انٹری کے بغیر چلے جاتے ہیں

پہلی بار  9 لاکھ سے زائد ویکسینیشن کا ریکارڈ

?️

کراچی (سچ خبریں) ویکسینیشن کے لئے کچھ مراحل سے گزرنا پڑتا ہے  جن میں رجسٹریشن ، ویکسین اور سسٹم میں اندراج شامل ہیں تاہم شہر قائد میں شہریوں کی جانب سے ویکسینیشن کے مراحل نظرانداز کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ، شہری ویکیسن لگا کر انٹر ی کے بغیر چلے جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں 50سےزائدمراکزپرویکسی نیشن کاسلسلہ جاری ہے تاہم ویکسینیشن کی دونوں ڈوز مکمل کرنے والے متعدد شہری سرٹیفیکیٹ کے حصول سے محروم ہیں۔

شہریوں کی جانب سے ویکسی نیشن کے مراحل نظرانداز کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ، ڈیٹا انٹری آپریٹر کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن کےلیے3 مراحل سےگزرناپڑتاہے، پہلا مرحلہ رجسٹریشن ،دوسرا ویکسین اورتیسرا مرحلہ سسٹم میں اندارج کا ہے، رش کی صورت میں شہری ویکیسن لگا کر انٹر ی کے بغیر چلے جاتے ہیں۔

ماہرین نے کہا کہ مطلوبہ معلومات نہ ہونے کے سبب سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیاجاتا، نادرا میں انٹرنیٹ کنیکٹویٹی اور لوڈشیڈنگ بھی مسائل کی وجہ ہے۔ڈیٹا انٹری آہریٹر خالق دیناہال نے کہا کہ بعض مراکز پر ڈیٹا کی انٹری نہیں کی حاتی ہے۔

شہریوں کی بڑی تعداد خالق دیناہال رجوع کر رہی ہے جبکہ نادرا والے بھی شہریوں کو مناسب معلومات فراہم نہیں کرتے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں ویکسینیشن  کا سلسلہ جاری ہے اور  شہریوں کی کورونا ویکسین لگائی جار رہی ہے ۔

مشہور خبریں۔

شہدا ءکی بےمثال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں: وزیراعلیٰ پنجاب

?️ 14 اگست 2021لاہور ( سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے یوم آزادی کے

جرمنی میں کارپوریٹ دیوالیہ پن میں نمایاں اضافہ

?️ 8 اپریل 2023سچ خبریں:سرکاری اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ کارپوریٹ دیوالیہ ہونے والوں

سینیٹ انتخابات کی گہما گہمی

?️ 22 فروری 2021سینیٹ انتخابات، سرکاری ملازمین کا احتجاج اسلام آباد کے حوالے سے دو

مغرب ہمارے ساتھ یوکرین کے آخری خون تک لڑنا چاہتا ہے: پیوٹن

?️ 8 جولائی 2022سچ خبریں:  روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے جمعرات کو کہا کہ

صہیونی فوج کی عسکری اور خفیہ بٹالین ۲

?️ 19 جون 2023سچ خبریں:چونکہ جعلی صیہونی حکومت طاقت اور قبضے کی بنیاد پر قائم

علاقائی سلامتی کے لیے ایران سعودی مذاکرات کے نتائج

?️ 6 جنوری 2023اسلامی جمہوریہ ایران کی ایوان صدر نے اعلان کیا کہ سعودی عرب

گورنر اسٹیٹ بینک کتنی تنخواہ اور کیا مراعات لیتے ہیں؟

?️ 1 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر کی تنخواہ

شہباز شریف اور حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس سے بری

?️ 12 اکتوبر 2022لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی خصوصی عدالت نے ایف آئی اے کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے