کراچی (سچ خبریں) ویکسینیشن کے لئے کچھ مراحل سے گزرنا پڑتا ہے جن میں رجسٹریشن ، ویکسین اور سسٹم میں اندراج شامل ہیں تاہم شہر قائد میں شہریوں کی جانب سے ویکسینیشن کے مراحل نظرانداز کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ، شہری ویکیسن لگا کر انٹر ی کے بغیر چلے جاتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں 50سےزائدمراکزپرویکسی نیشن کاسلسلہ جاری ہے تاہم ویکسینیشن کی دونوں ڈوز مکمل کرنے والے متعدد شہری سرٹیفیکیٹ کے حصول سے محروم ہیں۔
شہریوں کی جانب سے ویکسی نیشن کے مراحل نظرانداز کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ، ڈیٹا انٹری آپریٹر کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن کےلیے3 مراحل سےگزرناپڑتاہے، پہلا مرحلہ رجسٹریشن ،دوسرا ویکسین اورتیسرا مرحلہ سسٹم میں اندارج کا ہے، رش کی صورت میں شہری ویکیسن لگا کر انٹر ی کے بغیر چلے جاتے ہیں۔
ماہرین نے کہا کہ مطلوبہ معلومات نہ ہونے کے سبب سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیاجاتا، نادرا میں انٹرنیٹ کنیکٹویٹی اور لوڈشیڈنگ بھی مسائل کی وجہ ہے۔ڈیٹا انٹری آہریٹر خالق دیناہال نے کہا کہ بعض مراکز پر ڈیٹا کی انٹری نہیں کی حاتی ہے۔
شہریوں کی بڑی تعداد خالق دیناہال رجوع کر رہی ہے جبکہ نادرا والے بھی شہریوں کو مناسب معلومات فراہم نہیں کرتے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے اور شہریوں کی کورونا ویکسین لگائی جار رہی ہے ۔