کراچی سمیت ملک بھر میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی

?️

کراچی: (سچ خبریں)صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) سندھ نے کہا ہے کہ پیر کے روز کراچی اور صوبے کے دیگر شہروں میں ہونے والی مون سون بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں کم از کم 26 افراد ہلاک ہوگئے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق بارشوں سے متعلقہ حادثات کے دوران 14 افراد کراچی میں جاں بحق ہوئے جبکہ ٹھٹہ میں 9، خیرپور میں 2 اور سکھر میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

حکومت سندھ نے گزشتہ روز کراچی میں رین ایمرجنسی نافذ کردی تھی جبکہ بارش کے بعد شہر کے متعدد علاقے اور اہم سڑکیں پانی میں ڈوب گئی تھیں۔

اورنگی ٹاؤن اور کورنگی میں برساتی نالے پانی سے بھر گئے اور پانی ان کے اوپر سے گزر کر گھروں میں داخل ہو گیا، آئی آئی چندریگر روڈ، ڈیفنس، شاہراہ فیصل، یونیورسٹی روڈ، نیپا چورنگی اور قیوم آباد چورنگی کی سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی کھڑا تھا، گاڑیاں خراب ہونے اور ٹریفک جام کے باعث عوام گھنٹوں پھنسے رہے جبکہ مختلف علاقوں میں 36 گھنٹے سے زائد بجلی بند رہنے کی شکایات سامنے آئیں۔

تاہم ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ٹوئٹ کیا کہ شہر کے نالوں میں پانی کی سطح کم ہونے کے بعد آئی آئی چندریگر روڈ کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی روڈ کو بھی ٹریفک کے لیے کلیئر کر دیا گیا ہے۔

آج صبح جاری ہونے والے ایک بیان میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ انہوں نے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ اور شرجیل میمن کے ہمراہ ملیر، ضلع شرقی، ضلع غربی، ضلع جنوبی اور ضلع وسطی کا دورہ کیا اور بارش کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

انہوں نے یقین دلایا کہ سڑکوں پر موجود پانی کو جلد نکال دیا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ نکاسی آب کے لیے شہر کے کئی علاقوں میں ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں اور وزرا کو خود کام کی نگرانی کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کراچی کے علاقے کیماڑی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ 231.75 ملی میٹر بارش ہوئی، اس کے بعد ضلع شرقی میں 203.3 ملی میٹر، ضلع کورنگی میں 191 ملی میٹر، ضلع جنوبی میں 132 ملی میٹر، ضلع وسطی میں 129.8 ملی میٹر، ضلع ملیر میں 98 ملی میٹر اور ضلع غربی میں 53.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز میڈیا بریفنگ میں وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ ضلع جنوبی کے مختلف علاقوں میں 15 گھنٹوں کے اندر تقریباً 232 ملی میٹر یعنی 9 انچ تک بارش ہوئی۔

انہوں نے کہا تھا کہ ضلع جنوبی کی صورتحال زیادہ خراب ہے، ہم اپنی پوری کوشش کریں گے کہ جلد سے جلد پانی کو نکالیں، محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ سے دوبارہ بارشوں کے سلسلے کا آغاز ہوسکتا ہے، اس لیے بہت ضروری ہے کہ سڑکوں سے پانی کی نکاسی کریں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ میں نے خود بھی دورہ کیا ہے، نالے گنجائش سے زیادہ بہہ رہے ہیں، اگر پمپ کرکے پانی کو نالوں میں ڈالتے ہیں تو دوسری جگہ سے اوورفلو ہو کر دوبارہ سڑکوں پر آرہا ہے، یہ ایک اور مسئلہ ہمیں درپیش ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہم اپنی پوری کوشش کریں گے کہ جلد سے جلد پانی کو نکال سکیں کیونکہ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ ابھی جاری ہے، کل بارش میں کچھ کمی ہوگی لیکن بدھ سے دوبارہ بارشوں کے سلسلے کا آغاز ہوسکتا ہے، اس لیے بہت ضروری ہے کہ سڑکوں سے پانی کی نکاسی کریں۔

انہوں نے کہا تھا کہ شہر میں سالوں سے نالوں پر سرکاری عمارتیں بنی ہوئی ہیں، موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہر سال بارشیں زیادہ ہو رہی ہیں۔

مشہور خبریں۔

امریکی یونیورسٹی میں فائرنگ؛ 1ہلاک،7 زخمی

?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:امریکہ کی لوزیانا اسٹیٹ یونیورسٹی میں ہونے والی فائرنگ کے واقعے

 سعودی عرب کی حمایت کے لیے پرعزم ہیں: وائٹ ہاؤس

?️ 12 فروری 2022سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے ایک بیان جاری کیا جس میں ریاض کو

بجٹ معاہدے میں ناکامی کے بعد امریکی حکومت بندش کا شکار

?️ 1 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی حکومت نے بجٹ کے حوالے سے ضروری قانون سازی

اقوام متحدہ میں افغانستان کی نشست سابق نمائندے کو دیے جانے پر طالبان کا ردعمل

?️ 8 دسمبر 2021سچ خبریں:طالبان نے اقوام متحدہ میں افغان حکومت کے سابق نمائندے غلام

نیوزی لینڈ کی فوج سے زیادہ ان کی ٹیم کو سیکورٹی دی تھی

?️ 20 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا

شہید نصراللہ پوری ملت اسلامیہ کے باپ تھے: زینب نصراللہ

?️ 22 فروری 2025 سچ خبریں: شہید سید حسن نصراللہ کی صاحبزادی زینب نصراللہ نے مزاحمت

فاشر سے کورڈوفن تک؛ بقا کی جنگ میں گھرا سوڈان

?️ 13 نومبر 2025سچ خبریں: سوڈان میں اپریل 2023ء میں شروع ہونے والی خانہ جنگی 21ویں

جنوبی افریقہ کو G20 سربراہی اجلاس سے خارج کرنے پر ٹرمپ کی مخالفت

?️ 28 نومبر 2025سچ خبریں: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے