?️
کراچی (سچ خبریں) کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے اہم کارنامہ انجام دیتے ہوئے کراچی سے کالعدم داعش سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ، ملزمان نے افغانستان سےدہشتگردی ٹریننگ حاصل کی اور وہ ملک میں دہشتگردی پھیلانا چاہتے تھے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے حساس ادارے کے ہمراہ ماڑی پورنیوٹرک اسٹینڈ پر کارروائی کی اور کارروائی کے دوران کالعدم داعش سے تعلق رکھنے والے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، دہشت گردوں میں نسیم اللہ عرف نسیم اورعیسیٰ عرف حکیم لقمان شامل ہیں.
انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشہوانی نے بتایا کہ ملزمان سے 2 پستول بمعہ راؤنڈ برآمد ہوئے ہیں ، ملزمان نے افغانستان سےدہشتگردی ٹریننگ حاصل کی اور چھوٹے بڑے ہتھیار چلانے میں مہارت رکھتے ہیں۔انچارج سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان بارودی مواد سے دھماکےمیں بھی ماہر ہیں جب کہ ملزم نسیم اللہ داعش کے ہلاک دہشت گردحفیظ پندرانی اور صدیق کا داماد ہے.
واضح رہے کہ مظہرمشہوانی نے مزید بتایا کہ نسیم اللہ نے دونوں دہشت گردوں کی بیٹیوں سےشادی کی تھی، ہلاک دہشت گردوں کی بیٹیاں اسلحہ وبارود نقل حرکت میں مدد کرتی تھی۔ خیال رہے کہ دہشتگرد تنظیم داعش شام و عراق میں ظاہر ہوئی تھی اور اس کے بعد مختلف ممالک کو اس نے متاثر کیا۔
مشہور خبریں۔
ترکی کے ہاتھوں عراق اور شام میں 184 دہشتگرد ہلاک
?️ 22 نومبر 2022سچ خبریں:ترکی کی مسلح افواج نے گزشتہ چند دنوں میں سورڈ کلاؤ
نومبر
اسرائیل شیطنت کا مرکز ہے:صیہونی رکن پارلینٹ کا اعتراف
?️ 18 اکتوبر 2022سچ خبریں:صیہونی کنسیٹ کے ایک رکن نے اعتراف کیا ہے کہ صیہونی
اکتوبر
شام کے سلسلہ میں اقوام متحدہ کا اہم اعلان
?️ 11 مارچ 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے خبردار کیا ہے کہ شام
مارچ
کورونا وائرس: ملک بھر میں مزید 108 افراد کا انتقال
?️ 6 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کرونا وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری
مئی
’حکومت کے ساتھ مذاکرات میں نہیں بیٹھوں گا‘ عمران خان کا دوٹوک اعلان
?️ 2 اپریل 2023لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ
اپریل
اسرائیلی جہازوں کے خلاف یمنی فوج کی کارروائیاں
?️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں:انصار اللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی نے
دسمبر
مغربی کنارے میں مسلح تصادم کا تسلسل
?️ 28 اگست 2022سچ خبریں: جنین اور اس کے اطراف کے کئی علاقوں پر صیہونی حکومت
اگست
نیتن یاہو کی نئی شرائط پر صیہونیوں کا عدم اطمینان
?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار Ha’aretz نے صہیونی ذرائع کے حوالے سے خبر دی
جولائی