?️
اسلام آباد: (سچ خبریں)کراچی میں گزشتہ رات کی بارش نے شہری انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا، بارش رکے کئی گھنٹے گزر گئے لیکن سڑکیں تاحال تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔
شہر میں گزشتہ شب ایک گھنٹے کی موسلا دھاربارش کے سبب کئی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔
سیکڑوں گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند ہوگئیں، شارع فیصل پر گزشتہ شب ٹریفک جام سے گھروں کو جانے والے شہری پھنس کر رہ گئے۔
ملیر میں بھی سڑکوں پر سیلابی صورتحال رہی، پانی کا ریلا گھروں میں داخل ہوگیا، محمود آباد نالہ اوور فلو ہونے سے پانی قریبی گھروں میں گھس گیا، سول ہسپتال کے وارڈ نمبر 3 میں بھی پانی داخل ہوگیا۔
بارش کے بعد جناح ہسپتال کے میڈیکل آئی سی یو میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی، اندھیرے سے مریضوں اور طبی عملے کو مشکلات کا سامنا رہا، شہر کے مختلف علاقے بجلی بندش کے باعث تاریکی میں ڈوب گئے۔
شہرِ قائد میں سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 66 ملی میٹر اور ملیر میں 64 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، یونیورسٹی روڈ پر 29.8، ناظم آباد میں 23.5، ناتھ کراچی میں 33.6 ملی میٹر، قائدآباد میں 52، گلشن معمار میں 23 اور کورنگی میں 14 ملی میٹر برسات ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ آج اتوار کو بھی پورے دن وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی شہر کا موجودہ درجہ حرارت 19.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ شمال مشرق سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جو دن کے اوقات میں 20 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں، شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب اس وقت 92 فیصد ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کی مبہم مہم
?️ 8 مارچ 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد
مارچ
ڈیرہ اسمٰعیل خان میں تھانے پر دہشت گردوں کا حملہ، 3 اہلکار شہید، متعدد زخمی
?️ 12 دسمبر 2023ڈیرہ اسمٰعیل خان: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان
دسمبر
بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن میں دہشتگرد مارگرائے
?️ 4 فروری 2022راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کا دہشت گردوں اور ان کے سہولتکاروں
فروری
صیہونی قیدی کیسے آزاد ہو سکتے ہیں؟ صیہونی اخبار
?️ 16 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی اخبار ہارٹیز نے کھلے عام اعتراف کیا کہ اگر
جنوری
سعودی عرب نے رواں سال عازمین حج کی تعداد 10 لاکھ تک بڑھا دی
?️ 9 اپریل 2022سچ خبریں: سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس سال
اپریل
وزیراعظم ریلیف پیکج؛ جون میں بھی بجلی صارفین کو کمی کا مکمل ریلیف نہ ملنے کا امکان
?️ 31 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں بجلی صارفین کو وزیراعظم ریلیف پیکج
مئی
سعودی عرب کا صیہونی جرائم کے خلاف شدید ردعمل
?️ 19 نومبر 2023سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ہفتے کی شام کو
نومبر
آسٹرا زینیکا ویکسین سے متعلق نئی گائیڈلائنز جاری
?️ 16 جون 2021لاہور(سچ خبریں)قومی وزارت صحت نے آسٹرا زینیکا ویکسین سے متعلق نئی گائیڈلائنز
جون