?️
کراچی: (سچ خبریں) وزیر برائے نجکاری و سرمایہ کاری عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ کراچی انڈسٹریل پارک کو ماڈل اسپیشل اکنامک زون (ایس ای زی) قرار دیا جائے گا، جبکہ وزیراعظم کی خواہش کے مطابق ایک ا’ایس ای زی’ آزمائشی بنیادوں پر چین کے حوالے کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی انڈسٹریل پارک، چین ۔ پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت ملک بھر میں تیار کیے جانے والے 9 خصوصی اقتصادی زونز میں سے ایک ہے۔ 1500 ایکڑ پر پھیلا کراچی انڈسٹریل پارک پاکستان اسٹیل ملز کی زمین پر تیار کیا جا رہا ہے۔
عبدالعلیم خان نے ملک میں صنعتی زونز کی ترقی کے لیے وزیراعظم کی جانب سے بنائے گئے فوکل گروپ کے اجلاس کی صدارت کی۔ گروپ نے خصوصی اقتصادی زونز کی ترقی، انہیں درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ’ان خصوصی اقتصادی زونز کے لیے خصوصی مراعات لازمی ہیں، جبکہ کراچی انڈسٹریل پارک کو ماڈل ایس ای زی قرار دیا جائے گا، ہمیں آزمائشی بنیادوں پر ایک خصوصی اقتصادی زون چین کے حوالے کرنے سمیت بہت سے اقدامات کو حتمی شکل دینا ہوگی۔‘
انہوں نے کہا کہ صنعتی زونز ملک میں صنعتوں کو فروغ دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں جس سے بھرپور استفادہ کیا جانا چاہیے تھا، لیکن بدقسمتی سے گزشتہ کئی سالوں سے ملک بھر کے صنعتی زونز کو بُری طرح نظر انداز کیا جا رہا ہے اور یہ مراکز مختلف مشکلات اور مسائل سے دوچار ہیں جس کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے ہوں گے۔
عبدالعلیم خان نے صنعتی زونز کو خصوصی مراعات اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں اور فوکل گروپ کی طرف سے حتمی سفارشات کی تیاری کی منظوری دی تاکہ زیر التوا مسائل کو تیزی سے حل کیا جاسکے۔
ان کا کہنا تھا کہ نئی صنعتیں اسی صورت میں قائم ہوں گی جب ان صنعتی زونز میں روایتی پرانے طریقوں کو چھوڑ کر خصوصی مراعات دی جائیں۔
فوکل گروپ کے اجلاس میں توانائی، صنعت اور سرمایہ کاری کے سیکریٹریز اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی اور صنعتی زونز کے بارے میں اپ ڈیٹس پیش کیں۔
اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ فوکل گروپ کے آئندہ اجلاس میں مکمل ایجنڈا زیر بحث لایا جائے گا اور اسے حتمی شکل دی جائے گی اور تمام صنعتی زونز میں تیز رفتار ترقی کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلوں کی منظوری دی جائے گی۔


مشہور خبریں۔
آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی پیشرفت کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
?️ 29 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی پیشرفت
مارچ
مہنگائی میری حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے: بائیڈن
?️ 11 مئی 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے منگل کو ریاستہائے متحدہ میں
مئی
امریکی پارلیمنٹ میں سعودی عرب کو اسلحہ کی فراہمی کے خلاف بل پیش
?️ 6 فروری 2022سچ خبریں:امریکی پارلیمنٹ کے دو اراکین نےایک بل پیش کیا ہے جس
فروری
فیض آباد دھرنا ملکی تاریخ کا ایک اور سیاہ ترین باب ہے، شاہد خاقان عباسی
?️ 1 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے 2017 میں
اکتوبر
انتخابی بے ضابطگیوں کا الزام، یونین کونسل7 کیماڑی کے ریٹرننگ افسر معطل
?️ 14 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے صوبہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے
مارچ
سعودی عرب کے شہر قطیف میں گرفتاریوں کی نئی لہر
?️ 1 فروری 2023سچ خبریں:ناشط القطیفی صارف اکاؤنٹ نے قطیف کے علاقوں پر آل سعود
فروری
کیا سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر آپائیں گے ؟
?️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں:سعودی کا اصرار ہے کہ مسئلہ فلسطین کو دو ریاستی حل
ستمبر
نو مئی کے مقدمات میں عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد
?️ 24 جون 2025لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے نو مئی کے مقدمات میں پاکستان
جون