کثیر الجماعتی کانفرنس کا سندھ کے تحفظات کو دور نہ کرنے پر مردم شماری نتائج قبول نہ کرنے کا انتباہ

?️

کراچی: (سچ خبریں) حکمراں جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام کثیر الجماعتی کانفرنس نے مشترکہ اعلامیے میں کہا ہے کہ اگر سندھ کے ’تحفظات‘دور نہ کیے گئے تو ساتویں قومی مردم شماری کے نتائج کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کانفرنس میں کئی سیاسی، مذہبی اور قوم پرست جماعتوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ آئندہ عام انتخابات چاروں صوبوں میں ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج کی بنیاد پر کرائے جائیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سندھ کی مختلف سیاسی جماعتوں کے اتحاد گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے کانفرنس کا بائیکاٹ کیا جب کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے اپنے یوم تاسیس کی ہفتے کے روز ہونے والی تقریب کی وجہ سے اس کانفرنس میں شرکت نہیں کی۔

پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل-این)، جمعیت علمائے اسلام(ف) (جے یو آئی-ف)، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)، سندھ ترقی پسند پارٹی (ایس ٹی پی)، جماعت اسلامی (جے آئی) جمعیت علمائے پاکستان (جے یو پی)، اے ڈبلیو پی، اے جے پی اور دیگر جماعتوں نے پیپلزپارٹی کی جانب سے منعقدہ کانفرنس میں شرکت کی۔

الیکٹرانک میڈیا کو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر نثار کھوڑو کی تقاریر کے علاوہ تقریب کی براہ راست کوریج کرنے کی اجازت نہیں تھی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے شرکا کو مردم شماری میں موجود خامیوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کی ایک اندازے کے مطابق 20 فیصد آبادی کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز سے محروم ہے جس کی وجہ سے حکومت سی این آئی سی کی بنیاد پر مردم شماری کرانے کا مطالبہ نہیں کرسکتی۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت سندھ کو مردم شماری کے اعداد و شمار تک رسائی دی جائے تاکہ صوبے کو سندھ میں رہنے والے ’غیر قانونی غیر ملکیوں‘ کی تعداد کا پتا چل سکے۔

انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے وقت میں توسیع کے علاوہ وزیر اعظم شہباز شریف نے سندھ کے دیگر تمام مطالبات کو ’جائز‘ قرار دیتے ہوئے تمام متعلقہ حکام کو صوبے کی تجاویز کو اس میں شامل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دیکھیں گے کہ وزیر اعظم کی ہدایات پر عمل ہوتا ہے یا نہیں۔

مشہور خبریں۔

برطانوی اخبار کا آذربائجان کی طرف سے یوکرین کو خفیہ طور پر جنگی طیارے فراہم کرنے کا دعویٰ

?️ 30 نومبر 2025سچ خبریں:برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ آذربائجان خفیہ طور پر

سابق صیہونی عہدیدار: بالآخر شکست خوردہ حالت میں لبنان سے فرار ہو جائیں گے

?️ 25 مئی 2026سچ خبریں: صیونی حکومت کی کنیسٹ (پارلیمنٹ) میں سیکورٹی اور خارجہ تعلقات

الیکشن کمیشن نے انتخابی نتائج کی تیزی سے ترسیل کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے مزین ’الیکشن سٹی‘ قائم کردیا

?️ 8 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 855

ای وی ایم سے اپوزیشن گھبرا جاتی ہے کیوں کہ ان کا انتخآبی طریقہ دھاندلی ہے

?️ 28 نومبر 2021جہلم (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق پنڈ دادن خان میں تقریب سے

امریکی صدر جو بائیڈن کا کتا وائٹ ہاؤس کے لیئے مصیبت بن گیا

?️ 31 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکی صدر جو بائیڈن کا کتا وائٹ ہاؤس کے

میں نے ابھی یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے تاریخ طے نہیں کی: ٹرمپ

?️ 23 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ روسی

پولیٹیکو: ٹرمپ نے ایپسٹین کیس کو وکی لیکس 2.0 میں بدل دیا ہے

?️ 21 دسمبر 2025سچ خبریں: پولیٹیکو میگزین نے امریکی محکمہ انصاف کے ایپسٹین کیس سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے