کتابیں علم کا خزانہ ہیں ، علم ہمیں برداشت اور بردباری کا سبق دیتا ہے، صدر مملکت

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کتابیں علم کا خزانہ ہیں ،معاشرے کی حیات نو علم سے ہوتی ہے، علم ہمیں برداشت اور بردباری کا سبق دیتا ہے۔
ہفتہ کو ایوان صدر کے پریس وِنگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کراچی لیٹریری فیسٹیول آف بکس اور لائبریریز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم کی فراہمی میں لائبریری اہم کردار ادا کرتی ہیں،کتابیں علم کا خزانہ ہیں اور معاشرے کی حیات نو علم سے ہوتی ہے،علم ہمیں برداشت اور بردباری کا سبق دیتا ہے،لائبریریز کو ڈیجیٹائز کرنے کی ضرورت ہے تا کے زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہوں اور معلومات ریکارڈ کا حصہ بن سکیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی نے ہمیں کتب اور لائبریری سے دور کر دیا ہے،لائبریریز تہذیب کی ترقی کی علامت ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ سلطنت عثمانیہ میں عراق اور اندلس کے مسلمانوں نے لائبریریز کے فروغ کے لئے گراں قدر خدمات سر انجام دی،یورپ کی تاریخ میں بھی لائبریریز اور کتب نے اہم کردار ادا کیا۔صدر نے کہا کہ ہمارے 2 کروڑ 62 لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں۔
جب علم عام آدمی کی دسترس سے باہر ہو تو یہ اس کی مثال ہے ۔انہوں نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ کے صدر کو خط لکھا ہے کہ زیورک آرکائیو سے قائد اعظم کے بھائی کی یادشتیں پاکستان کو مُہیّا کی جائیں کیونکہ یہ ہمارا قومی اثاثہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ اپنے علم میں اضافہ کریں،نوجوان ایسی کتابیں پڑھنے میں دلچسپی لیں جو مستقبل کی تعمیر میں مددگار ہوں، لائبریریز کا برا ہ راست تعلُّق معاشرے اور ثقافت کی ترقی سے ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ آج کی تیز رفتار دنیا میں ادب کی اہمیت اور بھی واضح ہو گئی ہے،معلومات کے تبادلے کی ضرورت پہلے سے کئی گنا بڑھ گئی ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکی فوجیوں کی بغداد سے کردستان علاقے کی طرف اچانک نقل و حرکت

?️ 7 جون 2025سچ خبریں: عراق کے ایک سیاسی اتحاد کے رکن نے امریکی فوجیوں

سعودی چینلوں کی متحدہ عرب امارات سے واپسی؛کیا سعودیوں نے اس ملک کے معاشی مرکز کو نشانہ بنایا ہے؟

?️ 5 ستمبر 2021سچ خبریں:سعودی عرب کا اپنے چینلوں کو دبئی سے ریاض منتقل کرنے

خاتون مجسٹریٹ دھمکی کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں 20 ستمبر تک توسیع

?️ 12 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) خاتون مجسٹریٹ اور اعلیٰ پولیس افسران کو دھمکیاں

حماس اور جہاد اسلامی کے رہنماؤں کی ملاقات،قومی اتحاد پر زور

?️ 11 فروری 2026حماس اور جہاد اسلامی کے رہنماؤں کی ملاقات، قومی اتحاد پر زور

شیخ رشید کے میڈیا سینٹر پر قانون نافذ کرنے والے ادارے کا چھاپہ

?️ 1 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)قانون نافذ کرنے والے ادارے نے سابق وزیر داخلہ شیخ

بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے ریلیف کی تجویز، ماہانہ 50 ہزار تنخواہ پر انکم ٹیکس چھوٹ کا امکان

?️ 16 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی

بھارتی اور برطانوی کرونا کے ویتنام تک پہنچنے کا انکشاف

?️ 30 مئی 2021سچ خبریں:ویتنام کے وزیر صحت نےاس ملک میں کورونا وائرس کی ایک

12 سال بعد دمشق میں سعودی قونصل خانہ کھولنے کا اعلان

?️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:بعض ذرائع نے روسی میڈیا کو بتایا کہ روس اور متحدہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے