کالعدم ٹی ٹی پی نے بھی قائد اعظم ہاؤس جلایا، عمران نیازی نے بھی یہی کیا، وزیراعظم

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان  نے قائد اعظم ہاؤس زیارت کو جلایا جبکہ عمران نیازی اور اس کے جتھوں نے لاہور میں قائد اعظم ہاؤس کو جلایا جو کہ کمانڈر ہاؤس بن چکا ہے۔

لاہور میں امن و امان کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ 9 مئی کا دن پاکستان کی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا جس دن پاکستان کے لبادے میں دہشت گردی کی گئی، عمران نیازی کے حکم پر ان کے جتھوں نے ملک دشمنی کی اور بدقسمتی سے وہ کام کر دکھایا جو 75 برس میں دشمن نہ کر سکا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے جی ایچ کیو پر حملہ کیا تھا، اس ملک کی بدقسمتی دیکھیں کہ ان ’پاکستانی نما دشمنوں‘ نے بھی جی ایچ کیو پر حملہ کیا، ریڈیو پاکستان کو جلادیا، ایف سی اسکول میں توڑ پھوڑ کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ اس دن (9 مئی) کو بے شمار ایسے ہولناک واقعات ہوئے تھے جو ہمیشہ کے لیے پوری قوم کو ذہنی کوفت میں مبتلا رکھیں گے، لہٰذا یہ طے ہوا تھا کہ کسی شخص کو، چاہے وہ منصوبہ بندی میں شامل ہے، اکسانے میں شامل ہے، چاہے اس نے غلیظ گالیاں دیں اور نعرے لگوائے اور چاہے وہ توڑ پھوڑ میں شامل تھا، کوئی بھی قانون کے آہنی ہاتھوں سے بچ نہیں سکتا۔

انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں طے ہوا تھا کہ سویلین تنصیبات کو نقصان پہنچانے والے تمام افراد پرانسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا، جبکہ فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچانے والوں پر آئین کے مطابق مقدمہ چلایا جائے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ بات کوئی مذاق نہیں ہے کہ دہشت گرد کراچی میں ایئرفورس کی تنصیبات پر حملہ کریں اور اربوں روپے کے املاک کو نقصان پہنچائیں اور عمران نیازی کے جتھے میانوالی میں پہنچ جائیں اور دشمن کے خلاف استعمال کرنے کے لیے قوم کی خون پسینے کی کمائی سے خریدے گئے ہوائی جہازوں کو آگ لگانے کی منحوس کوشش کریں۔

انہوں نے کہا کہ اس کے لیے ہم نے باقاعدہ فیصلہ کیا تھا، پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ میں بھی کچھ واقعات ہوئے، آج اکٹھے ہونے کا مقصد اس پر کی گئی پیش رفت کا جائزہ لینا ہے، ہم نے پنجاب کی نگران حکومت کو گزارش کی تھی کہ اس معاملے میں ذمہ داریاں ادا کریں۔

مشہور خبریں۔

آئرن ڈوم کا چالو ہونا اور حیفا میں دھماکوں کی آوازیں

🗓️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: صہیونی ذرائع نے آئرن ڈوم کے فعال ہونے اور حیفا

پی ٹی آئی ملازمین کے خلاف فنڈنگ کیس میں ثبوت موجود: دستاویز میں انکشاف

🗓️ 9 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے  ان ملازمین کی ایک دستاویزی

جنوبی کوریا کی تازہ ترین صورتحال؛اپوزیشن لیڈر کا انتباہ

🗓️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں:جنوبی کوریا کے اپوزیشن لیڈر نے اس ملک کے صدر یون

وزیراعظم کی آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن سے انتخابی حکمت عملی پر مشاورت

🗓️ 4 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے سپریم

ایران کو انسانی حقوق کونسل کے سوشل فورم کے سربراہ کے طور پر متعارف کرانے پر امریکہ چراغپا

🗓️ 12 مئی 2023سچ خبریں:امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے ایک گروپ

ریاض کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے سے مسئلہ فلسطین حل: نیتن یاہو

🗓️ 22 فروری 2023سچ خبریں: وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت

امریکہ نے کابل ایئرپورٹ پر خودکش حملہ آور کی تصویر جاری کی

🗓️ 2 جنوری 2022سچ خبریں: امریکی میڈیا نے پہلی بار اطلاع دی ہے کہ امریکی

سیاست میں کوئی چیز حرف آخر نہیں ہوتی صورتحال کے تحت فیصلے کرنے ہوتے ہیں،صدر مملکت

🗓️ 15 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ سیاست

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے