?️
سچ خبریں: سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا کہ ایوان کو راجواڑہ بنا دیا گیا ہے اور اپوزیشن کو دیوار کے ساتھ لگایا جا رہا ہے۔ سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ ایوان میں پریزائیڈنگ افسران کا رویہ مناسب نہیں ہوتا، ہمارے سوالات نظرانداز کر دیے جاتے ہیں، اور یہ صورتحال تشویشناک ہے۔ میں چیئرمین صاحب کو سوالات کی فہرست بھیجوں گا۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ میں اپوزیشن اراکین کا احتجاج، شور شرابہ، اجلاس ملتوی
شبلی فراز نے مزید کہا کہ کل پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر نے اپوزیشن کو بتائے بغیر قرارداد پیش کر دی۔ اگر ہمیں دکھایا جاتا تو ہم بھی قرارداد کو سپورٹ کرتے۔ انہوں نے کہا کہ ٹھیک ہے، ایوان میں آپ کی تعداد زیادہ ہے مگر جمہوری روایات کا احترام ضروری ہے۔ آج آپ کو ہماری ضرورت نہیں، لیکن کل ہو سکتی ہے، خود کو جمہوری جماعت نہ کہیں اگر آپ ہمیں شامل نہیں کریں گے۔
مزید پڑھیں: اپوزیشن نے وزیردفاع کی تقریر میں خلل کیوں ڈالا؟
اپوزیشن لیڈر کی گفتگو کے دوران شیری رحمان نے بولنے کی کوشش کی، جس پر شبلی فراز نے انہیں ٹوک دیا اور کہا کہ آپ بیچ میں مت بولیں۔ چیئرمین سینٹ نے بھی سینیٹر شیری رحمان کو اپوزیشن لیڈر کی تقریر میں مداخلت سے منع کر دیا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
روس یوکرین جنگ کے بارے میں اقوام متحدہ کا بیان
?️ 6 مئی 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ روس اور
مئی
ایرانی سنیما، دنیا کی معروف سنیما انڈسٹریز میں سے ایک ہے: پاکستانی وزیر ثقافت
?️ 3 دسمبر 2025 ایرانی سنیما، دنیا کی معروف سنیما انڈسٹریز میں سے ایک ہے:
دسمبر
سیریل رامافوزا دوبارہ جنوبی افریقہ کے صدر منتخب
?️ 15 جون 2024سچ خبریں: جنوبی افریقہ کی قومی اسمبلی نے دوسری مدت کے لیے
جون
اسپیکر سے ملاقات، پی ٹی آئی وفد اجتماعی استعفوں کی منظوری پر مُصر
?️ 29 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز اشرف نے
دسمبر
شمالی افریقہ میں ترکی کی نرم جنگ
?️ 7 مئی 2025سچ خبریں: ترکی کی تعاون اور ہم آہنگی کی ایجنسی (TİKA) نے
مئی
آئندہ ماہ کورونا ویکسین کی بھاری مقدار پاکستان پہنچنے کا امکان
?️ 31 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزارت صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ
مئی
روبی انعم کا بشریٰ انصاری سے متعلق اپنی بات کا دفاع
?️ 25 اگست 2025لاہور: (سچ خبریں) اسٹیج اداکارہ روبی انعم نے سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری
اگست
جماعت اسلامی کا دھرنا کب تک جاری رہے گا؟
?️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: جماعت اسلامی نے حکومت سے مذاکرات کی کامیابی تک راولپنڈی
جولائی