کالعدم ٹی ٹی پی، ٹی ٹی آئی سے متعلق پیشرفت، معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کیلئے کمیٹی تشکیل

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تحریک طالبان افغانستان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے متعلق حالیہ پیشرفت کے معاملے کو پارلیمنٹ میں زیر بحث لانے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔

بلاول بھٹو زرداری نے سیاسی جماعتوں سے رابطوں اور دہشت گردی کے معاملات پارلیمنٹ میں اٹھانے کے لیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

وزیر خارجہ کی ہدایت پر بننے والی تین رکنی کمیٹی میں شیری رحمٰن، فرحت اللہ بابر اور قمر زمان کائرہ شامل ہیں۔

پیپلز پارٹی کے میڈیا سیل کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کردہ پیغام میں کمیٹی کے قیام کی تصدیق بھی کی گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز زرداری ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں تحریک طالبان افغانستان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے متعلق تبادلہ خیال ہوا تھا۔

اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پارلیمان کو وہ پہلا اور واحد فورم قرار دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا گیا تھا جہاں ایسے موضوعات پر بحث کی جاسکتی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے جاری مذاکرات سمیت دہشت گردی سے متعلق تمام فیصلے پارلیمنٹ کے ذریعے ہونے چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے متعدد مواقع پر بتایا ہے کہ وہ ذاتی طور پر دہشت گردی سے متاثر ہوئے ہیں۔

اس سلسلے میں انہوں نے کہا تھا کہ ان کی جماعت آگے بڑھنے کے راستے پر اتفاق رائے کے لیے اتحادی جماعتوں سے رابطہ کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی پی پی سمجھتی ہے کہ تمام تر فیصلے پارلیمنٹ کو کرنے چاہئیں۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کے زیرِ صدرات اجلاس میں پارٹی کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی، راجا پرویز اشرف، مراد علی شاہ، شیری رحمٰن، خورشید شاہ، فریال تالپور، نئیر بخاری، نجم الدین، فیصل کریم کنڈی، ہمایوں خان، قمر زمان کائرہ، چوہدری یٰسین، چوہدری منظور، ندیم افضل چن، اخونزادہ چٹان، رخسانہ بنگش، نثار کھوڑو اور فرحت اللہ بابر نے شرکت کی تھی۔

اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں پیپلز پارٹی نے کہا تھا کہ تمام تر فیصلے پارلیمنٹ کے ذریعے ہونے چاہئیں، لہٰذا پارلیمنٹ کو تمام فیصلوں میں لازمی شامل کیا جائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ حکومت اور ٹی ٹی پی نے غیر معینہ مدت تک کے لیے جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا اور قبائلی سرحدی علاقے میں دو دہائیوں سے جاری عسکریت پسندی کو ختم کرنے کے لیے مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

کل رات پاکستان کے ہر شہر کے در و دیوار امریکہ مردہ باد سے گونج اٹھے

?️ 11 اپریل 2022(سچ خبریں)ملک بھر اور باہر ممالک میں عوام سڑکوں پر، در و

ڈی جی آئی ایس پی آر کی تائید کرتا ہوں:فواد چوہدری

?️ 14 اپریل 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر

صدر زرداری کی کربلا میں روضہ امام حسین علیہ السلام پر حاضری

?️ 24 دسمبر 2025کربلا (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کربلا میں روضہ

مستقبل کی عالمی طاقت کے مراکز

?️ 16 دسمبر 2025سچ خبریں:آیندہ عالمی طاقت کا مرکز صرف اقتصادی قوت پر نہیں، بلکہ

کیلا 250 روپے درجن، سیب 350 روپے کلو، پہلے روزے سے قبل ہی قیمتوں کو پر لگ گئے

?️ 1 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ پھلوں اور

فلسطین کی حامی تنظیم کی فیس بک کے خلاف شکایت

?️ 24 فروری 2022سچ خبریں:فلسطین کی حامی ایک برطانوی تنظیم نے فیس بک پر فلسطینیوں

نیتن یاہو جنگ بندی کی قرارداد سے کیوں خوفزدہ ہے؟

?️ 12 جون 2024سچ خبریں: غزہ میں جنگ بندی ایک ایسا اقدام ہے جو میدان

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے شیڈول جاری

?️ 25 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے انتخابی شیڈول جاری کر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے