?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے 1150 ارب روپے کے وفاقی ترقیاتی پروگرام کی منظوری دے دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ انفراسٹرکچر کیلئے 491.3 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، وفاقی کابینہ نے توانائی شعبے کیلئے 86.4 ارب روپے رکھنے کی منظوری دی ہے، ٹرانسپورٹ اور مواصلات شعبے کی ترقی کیلئے 263.6 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جب کہ آبی ذخائر اور شعبہ آب کیلئے 99.8 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، فزیکل پلاننگ اور تعمیرات شعبے کیلئے 41.5 ارب روپے مختص کرنے کی منظوری دی گئی۔
بجٹ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کے 9 خصوصی منصوبوں پر 80 ارب روپے خرچ ہوں گے، زرعی ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے کے پروگرام کیلئے 30 ارب روپے اور لیپ ٹاپ اسکیم کیلئے بھی 10 ارب روپے رکھے گئے ہیں، نوجوانوں کو چھوٹے قرضوں کی فراہمی کیلئے 10 ارب، یوتھ اسکل ڈیولپمنٹ اسکیم پر 5 ارب خرچ کئے جائیں گے، تعلیمی شعبے میں انڈوومنٹ فنڈ کیلئے 5 ارب روپے رکھے گئے ہیں جبکہ آئی ٹی اسٹارٹ اپ کیلئے 5 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔
دستاویز سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم کے کھیلوں کے پروگرام کے تحت 5 ارب خرچ کئے جائیں گے، گرین انقلاب کے منصوبے پر بھی 5 ارب خرچ کرنے کا پلان ہے جب کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے وزیراعظم پروگرام کیلئے بھی 5 ارب مختص کئے گئے ہیں، بجٹ دستاویز کے مطابق ارکان پارلیمنٹ کی ترقیاتی اسکیموں پر بھی 90 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔ بجٹ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ مجموعی 1210 ترقیاتی منصوبے ہیں جن میں سے 32 کیلئے فی کس 5 ارب یا اس سے زیادہ رقم مختص کی گئی ہے، داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے سب سے زیادہ 58 ارب 59 کروڑ مختص کئے گئے ہیں، 511 ارب لاگت کے میگا منصوبے پر اب تک 232 ارب خرچ ہو چکے ہیں، کراچی گریٹر واٹر سپلائی اسکیم کیلئے ساڑھے 17 ارب روپے، 820 ریلوے فریٹ ویگن اور 230 پسنجر بوگیز کی خریداری پر 17 ارب 63 کروڑ خرچ ہونگے، کراچی کوسٹل پاور پراجیکٹ کیلئے بجٹ میں 14 ارب 86 کروڑ رکھے گئے ہیں، خیبرپختونخوا میں ضم اضلاع کیلئے 26 ارب روپے، سابق قبائلی علاقوں کی ترقی کے دس سالہ منصوبے پر 31 ارب روپے خرچ کرنے کا پلان ہے اور مہمند ڈیم ہائیڈرو منصوبے کیلئے ساڑھے 10 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
صیہونی خطے میں اسرائیل کی تنہائی سے پریشان
?️ 31 مارچ 2023سچ خبریں:فلسطینی مقدس مقامات کے خلاف غاصبوں کی جارحیت میں شدت آنے
مارچ
یوکرین میں آپریشنز صورتحال نہیں بدلے گی: کریملن
?️ 14 جون 2023سچ خبریں:روسی ایوان صدر کے ترجمان دمتری پیسکوف نے آج بدھ کو
جون
مالدیپ نے اسرائیل کے خلاف بڑا قدم اٹھاکر نام نہاد اسلامی ممالک کو آئینہ دکھا دیا
?️ 29 مئی 2021مالدیپ (سچ خبریں) دہشت گرد ریاست اسرائیل کی جانب سے غزہ میں
مئی
13 صہیونی قیدیوں کے بدلے 39 فلسطینی قیدیوں کی رہائی
?️ 25 نومبر 2023سچ خبریں:تل ابیب اور حماس کے درمیان عارضی جنگ بندی کے نفاذ
نومبر
پیوٹن کی تقریر کے 16 سال بعد؛ ایک سادہ سی پیشین گوئی یا ایک انتباہ جس کو اہمیت نہیں دی گئی؟
?️ 11 فروری 202316 سال پہلے، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے 2007 کی میونخ سیکیورٹی
فروری
جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری منسوخ کرنے کا جامعہ کراچی کا فیصلہ معطل
?️ 5 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے جامعہ کراچی کی سنڈیکیٹ کمیٹی کی
ستمبر
یورپ کے سر پر منڈلاتے ہوئے جنگ کے بادل
?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے یوکرائن کے بحران کا ذکر
فروری
غزہ میں انسانی امداد کی بحالی
?️ 20 جنوری 2025سچ خبریں:اقوام متحدہ کے معاون سکریٹری جنرل برائے انسانی امور نے اعلان
جنوری