?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ دہشتگرد گروپ داعش کی طرف سے کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کی رپورٹس کے حقائق کی تصدیق کی جا رہی ہے۔
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کو رپورٹس موصول ہوئی ہیں کہ داعش کے خراسان چیپٹر نے کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر دہشت گرد حملہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزادانہ طور پر اور افغان حکام کے ساتھ مشاورت سے ہم رپورٹس کے حقائق کی تصدیق کر رہے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دہشت گرد حملہ اس بات کی یاد دہانی ہے کہ دہشت گردی افغانستان اور خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے، لہٰذا اس کو شکست دینے کے لیے ہمیں اپنی تمام تر اجتماعی طاقت اور پختہ عزم کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی طرف سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے عزائم میں پیش پیش رہا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز (3 دسمبر) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی کے سفارت خانے پر حملہ کیا گیا تھا جہاں ناظم الامور عبید الرحمٰن نظامانی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ محفوظ رہے جبکہ ایک سیکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہوگیا۔
بعدازاں دہشت گروپ داعش کے خراسان چیپٹر نے کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ وہ پاکستانی نمائندوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
داعش کی جانب سے سوشل میڈیا پر عربی زبان میں ایک بیان جاری کیا گیا جس میں لکھا گیا کہ دو مسلح حملہ آوروں نے پاکستانی سفیر اور ان کے محافظوں پر ہتھیاروں اور اسنائپرز سے حملہ کیا جہاں وہ سفارت خانے کے صحن میں موجود تھے۔
دفتر خارجہ نے ایک میں بیان میں کہا تھا کہ کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر حملہ کیا گیا جہاں ہیڈ آف مشن عبیدالرحمٰن نظامانی نشانے پر تھے مگر وہ محفوظ رہے.۔
ترجمان دفتر خارجہ نے سفارت خانے پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سفارت خانہ معمول کے مطابق اپنا کام جاری رکھے گا اور کابل سے سفارتی عملے کی واپسی کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
ادھر پاکستان میں افغانستان کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ میں طلب کیا گیا اور کابل میں پاکستانی ناظم الامور پر حملے پر شدید احتجاج اور واقعے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
ایک اہلکار کے مطابق عبیدالرحمٰن نظامانی کابل کے کارتِ پروان محلے میں پاکستان مشن کے لان میں چہل قدمی کر رہے تھے کہ دہشت گردوں نے ان پر گولی چلا دی۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی گارڈ سپاہی اسرار محمد ناظم الامور کی حفاظت کرتے ہوئے شدید زخمی ہو گئے جن کو بعد میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کیا گیا۔
عبیدالرحمٰن نظامانی گزشتہ ماہ کابل میں پاکستانی سفارت خانے پہنچے تھے۔
حالیہ کچھ ماہ میں افغانستان میں کئی بم اور فائرنگ حملے ہو چکے ہیں جن میں سے کچھ کی ذمہ داری کالعدم داعش نے قبول کی ہے۔


مشہور خبریں۔
ایران کا انقلاب دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہے: یمن
?️ 12 فروری 2026 سچ خبریں:یمن کی تحریک انصاراللہ کے رہبر سید عبدالملک الحوثی نے
فروری
پاکستان کا اسرائیلی قابض افواج سے فلسطینیوں پر مظالم فوری بند کرنیکا مطالبہ
?️ 8 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا
اکتوبر
سیالکوٹ واقعہ پر مہوش حیات کا وزیر اعظم سے اہم مطالبہ
?️ 4 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ
دسمبر
اردگان کی یونان کو دھمکی
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:ترکی کے صدر نے یونان کی جانب سے اس ملک کے
ستمبر
صیہونی حکومت کو رمضان میں انتفاضہ کا خطرہ؛سکیورٹی میں اضافہ
?️ 15 فروری 2026سچ خبریں:صیہونی سیکورٹی فورسز نے رمضان کے مہینے میں فلسطینیوں کے ممکنہ
فروری
پروسیجر ایکٹ کی سماعت: پارلیمنٹ نے اچھی نیت سے قانون سازی کی ہے، چیف جسٹس
?️ 9 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان نے پروسیجر ایکٹ کے خلاف
اکتوبر
روس یوکرین تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں، بات چیت کا راستہ اختیار کیا جائے۔ پاکستان
?️ 20 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم
نومبر
غزہ کی نازک جنگ بندی ؛ امریکہ اور اسرائیل کی علاقائی جنگوں کی وجہ
?️ 19 اکتوبر 2025سچ خبریں: محمدہ پاکروان غزہ میں قائم ہونے والی نازک آتش بس
اکتوبر