?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کابل اور ننگرہار میں فضائی حملوں کے دوران فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے ایکس پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے لکھا ہےکہ پاک فوج نے 16 مارچ کی رات آپریشن غضب لِلحق کے تحت کامیابی سے اہداف پر فضائی حملے کیے جس میں کابل اور ننگرہار میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جو دہشت گردی کی سرپرستی میں ملوث تھیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کارروائیوں میں کابل اور ننگرہارمیں افغان طالبان حکومت کے دہشتگردی کی معاونت کرنے والے ٹھکانوں کو نشانہ بنایاگیا، کابل میں دو مقامات پر تکنیکی معاونت کے انفراسٹرکچر اور اسلحہ ذخیرہ گاہیں تباہ کر دی گئیں، حملوں کے بعد ہونے والے ثانوی دھماکے بڑے اسلحہ ڈپو کی موجودگی کی واضح نشاندہی کرتے ہیں۔
وفاقی وزیرِاطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ ننگرہار میں بھی افغان طالبان حکومت کے زیر استعمال چار فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، کارروائیوں میں لاجسٹکس، اسلحہ اور تکنیکی انفراسٹرکچر کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا، تمام اہداف کو انتہائی درستی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا، صرف ان تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جو دہشتگرد گروہوں کی معاونت کے لیے استعمال ہو رہی تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ افغان طالبان حکومت فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان سمیت دہشتگرد نیٹ ورکس کی معاونت کر رہی ہے، طالبان حکومت کا پراپیگنڈا گمراہ کن ہے، حقیقت دنیا اور افغان عوام سے پوشیدہ نہیں۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ پاکستانی شہریوں کے تحفظ کے لیے آپریشن غَضَب لِلحق مطلوبہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔


مشہور خبریں۔
آئین کی پاسداری ہمارے فرائض میں شامل ہے: جسٹس قاضی فائز عیسی
?️ 9 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا
اپریل
گیلنٹ کا اکتوبر 2023 میں حزب اللہ کے خلاف ناکام منصوبے کا انکشاف
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں: ایک عبرانی میڈیا آؤٹ لیٹ نے اکتوبر 2023 میں لبنان
فروری
لداخ کے شعبہ سیاحت میں بیرونی مداخلت کو روکنے کا مطالبہ
?️ 12 اپریل 2025لہہ: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے
اپریل
’میرے پاس تم ہو‘ میں ہمایوں سعید کا کردار بولی وڈ کے خانز بھی نہیں نبھا سکتے تھے، خلیل الرحمٰن قمر
?️ 10 نومبر 2025لاہور: (سچ خبریں) معروف ڈراما نویس وہدایت کار خلیل الرحمٰن قمر نے
نومبر
کولمبیا کے صدر کے ہیلی کاپٹر پر حملہ
?️ 26 جون 2021سچ خبریں:کولمبیا کے صدر کا کہنا ہے کہ وینزویلا کی سرحد کے
جون
آئی ایم ایف سے مذاکرات کا نواں دور تاخیر کا شکار
?️ 18 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے
نومبر
وزیراعظم نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی
?️ 22 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی
دسمبر
تل ابیب یونیورسٹی مڈل ایسٹ اسٹڈیز کے پروفیسر: اسرائیل شام کی دلدل میں پھنس جائے گا
?️ 11 مئی 2025سچ خبریں: تل ابیب یونیورسٹی میں مڈل ایسٹ اسٹڈیز کے پروفیسر ایال
مئی