?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) انسدادِ دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے ڈی چوک پر احتجاج سے متعلق 2 مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی۔
جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے استفسار کیا کہ اعظم سواتی کا مزید جسمانی ریمانڈ کیوں چاہیے؟ کوئی ثبوت دیں، جس پر پراسیکیوٹر راجا نوید کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی سے تفتیش کے لیے مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔
جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ اعظم سواتی سے کیا اسلحہ برآمد ہوا ہے؟ کچھ تو بتائیں؟ جس پر پراسیکیوٹر راجا نوید کا کہنا تھا کہ انہوں نے کارکنان کو اکسایا ہے۔
جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے ریمارکس دیے کہ ثبوت جسمانی ریمانڈ کے لیے ناکافی ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی روسٹرم پر آگئے، انہوں نے مؤقف اپنایا کہ مجھ پر مزید مقدمات بھی ہیں جو چھپائے کیوں جا رہے ہیں؟ جس پر جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے ان سے مکالمہ کیا کہ رب پر یقین رکھیں، سب ٹھیک ہوجائےگا۔
انسدادِدہشت گردی عدالت نے اعظم سواتی کو 2 مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
واضح رہے کہ 4 اکتوبر کو اسلام آباد میں احتجاج کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان، عظمی خان، رہنما اعظم سواتی کئی کارکنان کو گرفتار کیا گیا تھا۔
7 اکتوبو کر انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو 3 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا تھا۔
پی ٹی آئی کے احتجاج اور تشدد سے متعلق اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں 13 مقدمات درج ہیں، جن میں سیکرٹریٹ، سی ٹی ڈی، رمنا، سنگجانی، گولڑہ، کراچی کمپنی، ترنول، سنبل، نون، انڈسٹریل ایریا، کوہسار اور آبپارہ تھانے شامل ہیں۔
حسن ابدال کے تازہ مقدمے میں عمران خان، عظمیٰ خان، علیمہ خان، علی امین گنڈا پور، عمر ایوب، شیخ وقاص اکرم، شوکت بسرا، زین قریشی، نعیم حیدر، اعظم سواتی، بیرسٹر سلمان اکرم راجا، ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی صغریٰ بی بی، صوبائی وزیر عاقب خان، سابق وزیر زادہ، 11 ارکان صوبائی اسمبلی کے علاوہ 3 ہزار سے زائد کارکنان کے نام شامل ہیں۔
ایف آئی آر میں یہ الزام بھی لگایا گیا کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں عمر ایوب اور بیرسٹر محمد سیف نے اپنی اشتعال انگیز تقاریر سے مظاہرین کو اکسایا، اعظم سواتی نے فنڈنگ فراہم کی اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے وفاقی دارالحکومت پر مارچ کے لیے اپنے صوبے کے عوامی وسائل فراہم کیے۔


مشہور خبریں۔
کافی عرصے تک عوام ہمیں ایک ہی لڑکی سمجھتے تھے، ایمن اور منال خان
?️ 1 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) جڑواں بہن اداکاراؤں ایمن اور منال خان نے انکشاف
جنوری
افغانستان سے وسطی ایشیا میں دہشت گرد گروہوں کی دراندازی کا خطرہ ہے:روس
?️ 24 نومبر 2022سچ خبریں:روس کے صدر نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کی پیچیدگی کا
نومبر
’سزا یافتہ‘ نواز شریف کو وطن واپسی پر ممکنہ پروٹوکول ملنے پر پیپلزپارٹی معترض
?️ 15 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی 4
اکتوبر
پڑھئے ماحرہ خان نے وائرل ویڈیو کے ساتھ دانا نیر کے لئے کیا پیغام لکھا؟
?️ 20 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} ماہرہ خان جو کہ پاکستان کی سوپر اسٹار ہیں
فروری
سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل منتقل کرنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
?️ 12 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق
ستمبر
عمران خان کی رہائی کیلئے جو کچھ کرنا پڑا کریں گے، ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔ علیمہ خان
?️ 14 جنوری 2026راولپنڈی (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی
جنوری
صیہونیوں کے ہاتھوں آیت اللہ سیستانی کی بے حرمتی پر عراق کا سخت ردعمل
?️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: عراقی صدر نے ایک بیان میں صیہونی ریاست کی جانب
اکتوبر
شمالی محاذ پر حزب اللہ کا طوفانی آپریشن ؛ اسرائیلی فوج پر 22 حملے
?️ 30 مئی 2026 سچ خبریں:لبنان کی اسلامی مزاحمت کے جنگجوؤں نے وسیع آپریشنز کے
مئی