ڈی چوک احتجاج کیس: گرفتار 17 مظاہرین کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ڈی چوک میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے بعد گرفتار 17 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

میڈیا کے مطابق ہفتے کو اسلام آباد میں قائم انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں گرفتار مظاہرین کو پیش کیا گیا، پراسیکیوٹر عاطف رانجھا کی جانب سے ملزمان کے مزید 20 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

ملزمان کے وکیل انصر کیانی نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی تو پراسیکیوٹر عاطف رانجھا نے کہا کہ ملزمان کا مجموعی طور پر 11 دن کا ریمانڈ ہوا ہے، کچھ برآمدگیاں ہو چکی ہیں، عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئےانہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

واضح رہے کہ 24 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پشاور سے اسلام آباد کی جانب مارچ کے 27 نومبر کو ختم ہونے کے بعد وفاقی دارالحکومت کے مختلف تھانوں میں عمران خان، بشریٰ بی بی، علی امین گنڈا پور و دیگر پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت متعدد مقدمات درج کیے گئے تھے۔

مقدمات کے اندراج کے بعد پولیس نے پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا تھا۔

اس سے اگلے روز 28 نومبر کو پی ٹی آئی کے اسلام آباد احتجاج پر راولپنڈی میں عمران خان، بشریٰ بی بی، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور ، علیمہ خان، سابق صدر عارف علوی، عمر ایوب اور دیگر کے خلاف مزید 4 مقدمات درج کیے گئے تھے۔

ان ایف آئی آرز میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ ملزمان نے عام عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا، سرکاری اور نجی ملاک کو نقصان پہنچایا، ملزمان نے حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف نعرے بازی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلایا۔

مشہور خبریں۔

فرانسیسی تحقیقاتی ادارے نے اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے کا انکشاف کیا

?️ 18 اکتوبر 2025فرانسیسی تحقیقاتی ادارے نے اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے کا انکشاف کیا

ملک بھر میں بارشوں نے تباہی مچا دی

?️ 28 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک بھر میں مون سون سیزن کے دوران

حکومت کو تحریک انصاف کے ساتھ دہشت گرد جماعت کی طرح ڈیل کرنا چاہیے، مریم نواز

?️ 18 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز

ماضی سے عبرت حاصل کریں؛ایرانی صدر کا امریکہ سے خطاب

?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:ایران کے صدر نے امریکی حکام کو مخاطب قرار دیتے ہوئے

پاکستان کو طویل المدتی امریکی تعاون کی ضرورت ہے

?️ 3 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا

ابھی جانے کا کوئی ارادہ نہیں؛ عراق سے انخلا کے سلسلہ میں امریکہ کا بیان

?️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں:عراقی سرزمین پر امریکی جنگی مشن کے خاتمے کا باضابطہ اعلان

مصروف صارفین کیلئے خوشخبری، واٹس ایپ نے خلاصے کا فیچر متعارف کرادیا

?️ 28 جون 2025سچ خبریں: اگر آپ بھی ان صارفین میں شامل ہیں جو روزانہ

شوکت خانم میموریل ٹرسٹ اور نمل یونیورسٹی کے بینک اکاؤنٹس بحال کرنے کا حکم

?️ 1 دسمبر 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے