ڈی جی خان میں بارڈر چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا ایک اور حملہ ناکام

?️

ڈی جی خان: (سچ خبریں) پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں بارڈر چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا ایک اور حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کہا کہ 15 سے 20 دہشت گردوں نے سرحدی چوکی لکھانی پر سحری کے وقت حملہ کیا، خیبرپختونخوا سے دہشت گرد ٹولیوں کی صورت میں حملہ آور ہوئے، دہشت گردوں نے حملے میں راکٹوں سمیت بھاری ہتھیار استعمال کیے۔

انہوں نے بتایا کہ جوانوں کے الرٹ ہونے کے سبب تھرمل امیج کیمروں سے دہشت گردوں کی نشاندہی کی گئی اور پولیس نے مشین گنز اور مارٹر سے دہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائی کی جس کے باعث دہشت گرد چیک پوسٹ کے قریب پہنچنے میں ناکام اور پسپائی پر مجبور ہوگئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے کہا کہ پنجاب-خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقوں میں پولیس کا دیگر اداروں کے ہمراہ سرچ آپریشن جاری ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے حملہ پسپا کرنے والے جوانوں کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو ہر محاذ پر شکست دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس اس سے قبل خوارجی دہشت گردوں کے 19 حملے ناکام بنا چکی ہے، پولیس ہر قیمت پر عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے پنجاب-خیبر پختونخوا بارڈر پر سرحدی چوکیوں کو جدید ترین اسلحہ فراہم کیا گیا ہے اور جوانوں کے الرٹ ہونے کے باعث خوارجی دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

واضح رہے کہ 6 روز قبل بھی خوارجی دہشت گردوں کا چیک پوسٹ لکھانی پر حملہ ناکام بنایا گیا تھا۔

دوسری جانب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس معلومات پر مبنی 73 آپریشنز کے دوران 10 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق راولپنڈی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، بہاول نگر، رحیم یار خان، راجن پور، بھکر، جہلم میں کارروائیاں کی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ خوشاب اور جہلم سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 2 خطرناک دہشت گرد بارودی مواد سمیت گرفتار کیے گئے، دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، پمفلٹ، نقدی، موبائل فونز برآمد ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ مبینہ دہشت گردوں میں ریاض، شفیق، رشید، جاوید، ظہیر، ظہیر الدین، حفیظ، وزیر، آصف اور وحید شامل ہیں جو مختلف مقامات پر کاروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔

مشہور خبریں۔

اگر متحدہ عرب امارات نے یمن میں اپنی کارروائیاں جاری رکھی تو ہم جواب دیں گے: صنعا

?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں:   یمن کی انصاراللہ تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن محمد

ہوبہو ٹوئٹر جیسا پلیٹ فارم بلیو اسکائی متعارف

?️ 11 فروری 2024سچ خبریں: ٹوئٹر کے سابق مالک جیک ڈورسی نے انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کے

غزہ جنگ میں اب تک کتنے صیہونی فوجی زخمی ہو چکے ہیں؟ صیہونی میڈیا کا انکشاف

?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی اخبار نے لکھا ہے کہ غزہ میں جنگ کے

آفیشل پیج سے متنازعہ ٹوئٹ اپ لوڈ معاملہ، عمران خان کا ایف آئی اے ٹیم سے ملنے سے انکار

?️ 31 مئی 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے ٹوئیٹر(ایکس)پر اپنے آفیشل پیج

وزیر اعظم کے مشیر احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

?️ 19 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن پاکستان نے وزیراعظم کے مشیر احد

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن میں 1 دہشتگرد ہلاک کر دیا

?️ 11 ستمبر 2021وزیرستان (سچ خبریں)  شمالی وزیرستان حسو خیل میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن

کورونا سے مزید 31 افراد کا انتقال کر گئے

?️ 21 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر  میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر

فرانس میں کرسمس منانے کا انوکھا انداز؛سیکڑوں گاڑیاں راکھ کا ڈھیر

?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں:فرانس حالیہ دنوں سیاسی اور سماجی بے چینی کے دور سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے