?️
اسلام آباد(سچ خبریں) این اے 75 ڈسکہ میں پولنگ بیگز کی گمشدگی کے معاملے پر الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں الیکشن کمیشن نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے ڈسکہ کے ضمنی انتخابات کو کالعدم قرار دے دیا اور پورے حلقے میں دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم دے دیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پورے حلقے میں 18 مارچ کو دوبارہ پولنگ ہو گی۔مسلم لیگ نون کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 ڈسکہ کے پورے حلقے میں دوبارہ الیکشن کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا کہنا تھا کہ جن 23 پولنگ اسٹیشنز پر نون لیگ نے اعتراض اٹھایا تھا ان پر دوبارہ پولنگ کرائی جائے۔
پی ٹی آئی کے امیدوار اسجد ملہی کے وکیل کا کہنا تھا کہ قانون میں کوئی ٹائم لمٹ نہیں کہ پریزائیڈنگ افسر کب آئے، تاخیر سے آنا کوئی جواز نہیں کہ دھاندلی ہوئی۔
چیف الیکشن کمشنر نے دورانِ سماعت پی ٹی آئی کے امیدوار سے پوچھا کہ اسجد ملہی! آپ نے الیکشن کےدن کوئی شکایت کمیشن کو نہیں کی؟ جبکہ آپ کے مخالفین کی شکایات ہمیں مل رہی تھیں۔
اس سےقبل دورانِ سماعت نون لیگ کی امیدوار نوشین افتخار نے اپنا بیانِ حلفی اور تحریری جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرایا جس میں انہوں نے کہا کہ کمیشن کے حکم کے باوجود پولیس آفیسر ذوالفقار ورک کو حلقے میں ڈیوٹی سے نہیں ہٹایا گیا، 20 پریزائیڈنگ افسران کا غائب ہو جانا شرمناک واقعہ ہے۔
نوشین افتخار کا جمع کرائے گئے جواب میں کہنا ہے کہ جمہوری عمل اور حلقے کے عوام سے انتخابی فراڈ کیا گیا، انتخابی عمل کی سازش میں ملوث افراد کو سرکاری عہدوں سے ہٹایا جائے، انتخابی عمل میں گڑبڑ میں ملوث لوگوں کو مثالی سزائیں دی جائیں، فراڈ کے ذمے داران کو سزاؤں سے آئندہ انتخاب میں الیکشن کمیشن کی رٹ قائم رہے گی۔
دوسری جانب تحریکِ انصاف کے امیدوار اسجد ملہی نے اپنے وکیل کو تبدیل کر لیا، اسجد ملہی کی جانب سے پہلی سماعت میں سید محمد علی بخاری بطور وکیل پیش ہوئے تھے جبکہ دوسری سماعت میں بیرسٹر علی ظفر نے ان کی جانب سے وکالت کے فرائض انجام دیئے۔


مشہور خبریں۔
امریکی-فرانسیسی-سعودی مثلث کی ایک بار پھر لبنان کے ملکی مسائل میں مداخلت
?️ 25 اگست 2021سچ خبریں:لبنانی ذرائع نے امریکی-فرانسیسی-سعودی مثلث کے لبنانی حکومت کی تشکیل لائن
اگست
عید پر رشتے داروں کو گھر آنے کی دعوت نہ دیں: وزیرِ اعلیٰ سندھ
?️ 12 مئی 2021کراچی (سچ خبریں) کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر وزیرِاعلیٰ سندھ
مئی
نیتن یاہو کو حماس کے غزہ میں باقی رہنے پر خوف
?️ 27 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک بار پھر
مارچ
یا پانچویں انتخابات یا نیتن یاہو کے بغیر کابینہ
?️ 31 مئی 2021سچ خبریں:یامینا پارٹی کے رہنما نے نیتن یاہو کے بغیر کابینہ تشکیل
مئی
غزہ پر بین الاقوامی قبضے اور ٹونی بلیئر کی صدارت کا کیا منصوبہ ہے؟
?️ 28 ستمبر 2025سچ خبریں: جیسے جیسے صہیونی ریاست غزہ میں اپنا نسل کشی مہم
ستمبر
عراق نے داعش کا بین الاقوامی نیٹ ورک کو ختم کر دیا
?️ 2 ستمبر 2025عراق نے داعش کا بین الاقوامی نیٹ ورک کو ختم کر دیا
ستمبر
یمن کی تقسیم کا منصوبہ ناکام
?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:ابوظہبی اور دبئی پر یمنی افواج کا حالیہ حملہ متحدہ عرب
جنوری
حمزہ شہباز کو کورٹ سے راحت ملی
?️ 24 فروری 2021لاہور(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن
فروری