?️
اسلام آباد(سچ خبریں) این اے 75 ڈسکہ میں پولنگ بیگز کی گمشدگی کے معاملے پر الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں الیکشن کمیشن نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے ڈسکہ کے ضمنی انتخابات کو کالعدم قرار دے دیا اور پورے حلقے میں دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم دے دیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پورے حلقے میں 18 مارچ کو دوبارہ پولنگ ہو گی۔مسلم لیگ نون کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 ڈسکہ کے پورے حلقے میں دوبارہ الیکشن کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا کہنا تھا کہ جن 23 پولنگ اسٹیشنز پر نون لیگ نے اعتراض اٹھایا تھا ان پر دوبارہ پولنگ کرائی جائے۔
پی ٹی آئی کے امیدوار اسجد ملہی کے وکیل کا کہنا تھا کہ قانون میں کوئی ٹائم لمٹ نہیں کہ پریزائیڈنگ افسر کب آئے، تاخیر سے آنا کوئی جواز نہیں کہ دھاندلی ہوئی۔
چیف الیکشن کمشنر نے دورانِ سماعت پی ٹی آئی کے امیدوار سے پوچھا کہ اسجد ملہی! آپ نے الیکشن کےدن کوئی شکایت کمیشن کو نہیں کی؟ جبکہ آپ کے مخالفین کی شکایات ہمیں مل رہی تھیں۔
اس سےقبل دورانِ سماعت نون لیگ کی امیدوار نوشین افتخار نے اپنا بیانِ حلفی اور تحریری جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرایا جس میں انہوں نے کہا کہ کمیشن کے حکم کے باوجود پولیس آفیسر ذوالفقار ورک کو حلقے میں ڈیوٹی سے نہیں ہٹایا گیا، 20 پریزائیڈنگ افسران کا غائب ہو جانا شرمناک واقعہ ہے۔
نوشین افتخار کا جمع کرائے گئے جواب میں کہنا ہے کہ جمہوری عمل اور حلقے کے عوام سے انتخابی فراڈ کیا گیا، انتخابی عمل کی سازش میں ملوث افراد کو سرکاری عہدوں سے ہٹایا جائے، انتخابی عمل میں گڑبڑ میں ملوث لوگوں کو مثالی سزائیں دی جائیں، فراڈ کے ذمے داران کو سزاؤں سے آئندہ انتخاب میں الیکشن کمیشن کی رٹ قائم رہے گی۔
دوسری جانب تحریکِ انصاف کے امیدوار اسجد ملہی نے اپنے وکیل کو تبدیل کر لیا، اسجد ملہی کی جانب سے پہلی سماعت میں سید محمد علی بخاری بطور وکیل پیش ہوئے تھے جبکہ دوسری سماعت میں بیرسٹر علی ظفر نے ان کی جانب سے وکالت کے فرائض انجام دیئے۔


مشہور خبریں۔
اومی کرون کے خطرے کے پیش نظر عثمان بزدار کی حکام کو ضروری ہدایات
?️ 10 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے نئے ویرئینٹ اومی
دسمبر
غزہ کے شفا ہسپتال پر حملہ تل ابیب کے لیے ایک نئی شکست کی علامت
?️ 21 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت شفاہ اسپتال کے اطراف میں نہتے فلسطینیوں کی گرفتاری
مارچ
نیتن یاہو کے شیطانی گروہ سے تمام اسرائیلی پریشان
?️ 13 اکتوبر 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار Ha’aretz نے مشہور صہیونی مصنف تسوی بریل کے
اکتوبر
امریکہ اور اسرائیل ایران کے خلاف مشقوں سے باز رہیں: ریابکوف
?️ 10 دسمبر 2021سچ خبریں: روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے امریکہ اور
دسمبر
شام میں وبا پھیلنے میں اضافہ تشویشناک:اقوام متحدہ
?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ شام میں وبا
ستمبر
ہم غزہ میں مزید اسرائیلی فوجیوں کو پکڑیں گے: ابو عبیدہ کا اعلان
?️ 9 جولائی 2025سچ خبریں: قسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ "بیت
جولائی
المشاط نے صیہونی حکومت کے خلاف یمنی مسلح افواج کی کارروائیوں کے جاری رہنے پر تاکید کی
?️ 8 جولائی 2025سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے آج صبح صیہونی
جولائی
قیدیوں کا تبادلہ صیہونیوں کو کتنا مہنگا پڑے گا؟صیہونی جنگی کابینہ کے رکن کی زبانی
?️ 7 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی جنگی کابینہ کے ایک سینئر رکن نے کہا ہے
فروری