?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نیپرا نے واپڈا کی سابق تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے لیے جولائی میں استعمال ہونے والی بجلی کے لیے 4.34 روپے فی یونٹ اضافی فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے تاکہ ناکافی رقوم کے حامل اداروں کو ستمبر کے بل میں 69 ارب روپے کے اضافی فنڈز فراہم کیے جا سکیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ادارے نے جولائی کے لیے فیول چارجز میں تبدیلی کی وجہ سے ڈسکوز کے لیے قابل اطلاق ٹیرف میں 4.34 روپے فی کلو واٹ کے اضافے کا تخمینہ لگایا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اضافی فیول چارجز الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز (ای وی سی ایس) اور تمام ڈسکوز کے لائف لائن صارفین کے علاوہ تمام صارفین پر لاگو ہوں گے اور جولائی میں صارفین کے یونٹس کی بنیاد پر ان کے بلوں میں الگ سے نمایاں کیے جائیں گے اور موجودہ مہینے کے بل میں انہیں لاگو کیا جائے گا۔
نیپرا نے کے الیکٹرک کے علاوہ تمام ڈسکوز کے لیے ایف سی اے میں 4.69 روپے فی یونٹ کے بجائے 4.34 روپے فی یونٹ کا اضافہ کیا ہے، 4.69 روپے فی یونٹ کا مطالبہ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے جولائی میں استعمال ہونے والی بجلی کی قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے اضافی آمدنی پیدا کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔
پاور گرڈ میں مجموعی طور پر سب سے بڑا حصہ ہائیڈرو پاور سے آیا، جون اور مئی میں 24 فیصد کے مقابلے جولائی میں اس کے حصے میں 35 فیصد تک نمایاں اضافہ ہوا، مہنگی درآمدی آر ایل این جی کی کم دستیابی بھی صارفین کے لیے ایک نعمت ثابت ہوئی۔
سی پی پی اے نے دعویٰ کیا کہ جولائی میں صارفین سے ایندھن کی قیمت 6.29 روپے فی یونٹ وصول کی گئی تھی لیکن اصل قیمت 10.98 روپے فی یونٹ تھی، اس لیے صارفین سے تقریباً 4.69 روپے فی یونٹ اضافی چارج کیا گیا۔
بجلی کے نظرثانی شدہ نرخ 50 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والوں کے علاوہ تمام صارفین سے ستمبر کے بلوں میں وصول کیے جائیں گے۔


مشہور خبریں۔
جنگ ابھی شروع ہوئی ہے، لیکن نیتن یاہو پہلے ہی شکست کھا چکے
?️ 27 اکتوبر 2023سچ خبریں:عرب دنیا کے ممالک کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے
اکتوبر
جولان ایک ایسی سرزمین جس کو اپنی اصل کی طرف لوٹنا چاہیے
?️ 10 فروری 2022سچ خبریں: مقبوضہ جولان کی پہاڑیاں جنوب مغربی شام کے صوبے القنیطرہ
فروری
پی ٹی آئی قتل اور ریپ کا ڈراما رچانا چاہتی تھی جس کی آڈیو پکڑی گئی، رانا ثنا اللہ
?️ 28 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے
مئی
پاکستانی وزیر دفاع کی افغانستان پر حملے کے امکان کے بارے میں بات چیت
?️ 21 مارچ 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغانستان میں تحریک طالبان
مارچ
متحدہ عرب امارات کے امریکہ کے ساتھ سیکورٹی اور فوجی مذاکرات
?️ 13 مئی 2022سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات
مئی
غزہ کی جنگ نے لبنان کی جنگ کی یاد دلائی
?️ 13 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی ریاست کے چینل 12 نے اعتراف کیا کہ غزہ پٹی
جولائی
حماس کی صیہونی حکومت کو ڈیڈ لائن
?️ 17 دسمبر 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما یحییٰ السنوار نے
دسمبر
غزہ میں حتمی جنگ بندی اور لبنان کے ساتھ کے ساتھ تنازعات کے بارے میں امریکہ کا کیا کہنا ہے؟
?️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے حزب
دسمبر